بہار میوزیم کو زیر زمین جوڑا جا رہا ہے، جب یہ تیار ہو جائے گا تو یہ بھی حیرت انگیز ہو گا

پٹنہ، 11 مارچ،(اے بی این) وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں 1 ا نے مارگ واقع ‘سنکلپ میں بہار میوزیم کمیٹی کی گورننگ باڈی کی دوسری میٹنگ منعقد ہوئی۔ بہار میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل جناب انجنی کمار سنگھ نے ایک پرزنٹیشن کے ذریعے گورننگ باڈی کے مختلف ایجنڈوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ مالی سال 2021-2022 کی سالانہ رپورٹ میں انہوں نے بہار میوزیم (سنگرہالے ) سے متعلق اہم چیزوں، میوزیم کے ذریعے منعقد کیے گئے پروگراموں، ناظرین کے دورے اور مالیاتی کھاتوں سے متعلق معلومات دیں۔ میٹنگ میں رواں مالی سال کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میوزیم بین الاقوامی سطح کا میوزیم ہے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ اس میوزیم کی سرگرمیوں کے انتظام و انصرام کو بہتر انداز میں کرتے رہیں ۔ بہار میوزیم (سنگرہالے) کو بین الاقوامی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ شاندار اور خاص ہے۔ اس میوزیم کا مینٹیننس بہت ضروری ہے، اس پر خصوصی توجہ دیں۔ بہار میوزیم میں لگائی گئی نمائشوں کے تاریخی حقائق کو ہندی اور انگریزی میں بڑے الفاظ میں اور آسان طریقے سے لکھا جائے تاکہ لوگوں کو اس نمائش کے بارے میں صحیح معلومات مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ “مکھیہ منتری ودیالیہ پربھرمن یوجنا “کے تحت بچے اور بچیوں کو یہاں ٹور کراتے رہیں۔ تاکہ وہ تاریخی چیزوں کو بہتر طور پر جان سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پٹنہ میوزیم کی بھی توسیع کی جا رہی ہے۔ پٹنہ میوزیم (سنگرہالئے) اور بہار میوزیم کو زیر زمین جوڑا جا رہا ہے، جب یہ تیار ہو جائے گا تو یہ بھی حیرت انگیز ہو گا۔ اس سے باہر سے آنے والے لوگوں کو دونوں میوزیم کو ایک ساتھ دیکھنے کی سہولت ملے گی۔ پٹنہ میوزیم اور بہار میوزیم دونوں کے ایک ساتھ بہتر انتظام اور چلانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ہر چیز کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ کمیٹی اپنے کام کو بخوبی انجام دیتی رہے۔ بہار میوزیم اور پٹنہ میوزیم کا مینٹیننس ٹھیک سے کرواتے رہیں، اس کے لیے اگر افسران، انجینئر اور ملازمین کی ضرورت ہے تو ان کی بھی تقرری کریں۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم میں رکھی گئی نمائش کے بارے میں معلومات دینے والوں کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو ہر چیز کے بارے میں صحیح معلومات مل سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کئی بڑی مشہور عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔ سردارپٹیل بھون، سمراٹ اشوک کنونشن سینٹر، آریہ بھٹہ نالج یونیورسٹی ،چانکیہ لاء یونیورسٹیوں جیسے بہت سے اداروں کی خصوصی عمارتیں بنائی گئی ہیں، ان سب کا مینٹننس بھی اچھی طرح سے کرتے رہیں۔
میٹنگ میں فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کے وزیر جتیندر کمار رائے، بہار میوزیم کے ڈائرکٹر جنرل اور وزیر اعلی کے مشیر انجنی کمار سنگھ، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری عامر سبحانی نی ، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیپک کمار سنگھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات اوروزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ ، سکریٹری فن و ثقافت اور نوجوان محکمہ مسز بندنا پریاسی، سکریٹری محکمہ سیاحت ابھے کمار سنگھ، عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، وزیراعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *