فروغ اردو سیمینار و مشاعرہ کے بینر تلے علماء و شعراء کا اظہار خیال

اردو زبان گنگا جمنی تہذیب کی زبان ہے :ڈی ایم مکل کمار گپتا
شیوہر: ذیشان الہی منیر

اردو سیل ضلع شیوہر کے زیر اہتمام میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ فروغ اردو سیمینار

ومشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی  صدارت معزز ضلع شیوہر مجسٹریٹ و کلکٹر شری مکل کمار گپتا کے ذمہ تھی ۔ پروگرام میں ضلع کے اردو داں طبقہ بڑی تعداد میں موجود رہے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب ابرار اکرم نے انجام دیا ۔ اس موقع پر ایک قیمتی میگزین اردو نامہ ضلع شیوہر کا رسم اجراء معزز کلکٹر شری مکل کمار گپتا جی کے ساتھ ساتھ ضلع کے دیگر معزز آفیسران ، اہل علم و سماجی شخصیات کے ہاتھوں کیا گیا ۔ پروگرام  11 بجے سے شروع ہوکر 5 بجے شام تک بڑی کامیابی کے ساتھ جاری و ساری رہا۔ مسابقتی پروگرام میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو تشجیعی انعامات ، توصیفی سند و میڈل سے نوازا گیا، مفتی ساجد اقبال قاسمی پرنسپل مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری ضلع شیوہر نے جل جیون ہریالی کے عنوان سے ایک وقیع مقالہ پیش کیا۔اردو زبان و ادب کی بہترین خدمات انجام دینے کی وجہ کر مفتی ساجد اقبال قاسمی،مشہور صحافی مقصود عالم اور مولانا عنایت اللہ تیمی کو گلدستہ اور چادر پوشی کے ذریعے عزت بخشی گئی۔ ڈی ڈی سی اتل کمار گپتا ، ایس ڈی ایم محمد اشتیاق احمد انصاری ، اردو سیل کے انچارج محمد حسیب انصاری ، شکیل شاغل اور  عبدالمتین جیسے معتبر  لوگ پروگرام میں موجود تھے وہی  اردو مترجم کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *