لالو خاندان میں بد عنوانی کوٹ کوٹ کر بھری ہے : سنجے جیسوال

پٹنہ ، 11 مارچ (پی این ایس ): کوئی نہیں جانتا کہ زندگی کے بعد جنت اور جہنم کا کیا ہوگا، لیکن ہر انسان کو اس کی بد اعمالیوں کی سزا اسی زندگی میں بھگتنی پڑتی ہے۔لالو خاندان اس کی زندہ مثال ہے۔ اگر باپ کوئی غلط کام کرے تو اسے روکنا بھی بچوں کا کام ہے۔ یہاں تک کہ ایک بار بچے پوچھ لیتے کہ والد صاحب آپ کو اور ماںکو وزیر اعلیٰ عوام نے بنایا۔ اس وقت آپ نے 10 ہزار کروڑ کا گھپلاکیا اور آپ جیل بھی گئے۔جیل سے باہر آنے کے بعد آپ ایم پی بننے کے بعد وزیر ریلوے بن گئے۔ جب آپ کو گھپلوں سے اتنا پیسہ مل گیا تھا تو پھر غریبوں کو نوکریاں دینے اور ان کی زمین ہم سب کے نام لکھوانے کی کیا ضرورت تھی ؟ آج آپ کی بد اعمالیوں کی وجہ سے ہم سب کو جیل جانے کا بھی خطرہ لاحق ہے۔لالو خاندان کا حال ہر اس شخص کے لیے ایک سبق ہے جو بدعنوانی کے پیسے سے اپنے خاندان کی خوشیاں خریدتا ہے۔ ہر کسی کو اپنے اعمال کا حساب یہی دیکر جانا ہے۔ وہیں بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال کا پٹنہ سے رانی گنج جانے کے دوران فاربس گنج رام پوراوور برج کے قریب بی جے پی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر فاربس گنج بی جے پی ایم ایل اے ودیا ساگر کیشری عرف منچن کیشری، نرپت گنج ایم ایل اے جے پرکاش یادو، بی جے پی کے نومنتخب ضلع صدر آدتیہ نارائن جھا ، سابق ضلع صدر سنتوش سورانا ، ضلع انچارج کھوکھا بابو ، فاربس گنج ایم ایل اے کے نمائندہ انشو کنوجیا ، بی جے پی لیڈر آیوش کمار ، پریم کمار کیشری سمیت بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان موجود تھے ۔

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *