ماہ مبارک میں کلام مقدس سے رشتہ مضبوط ہو،تراویح میں تلاوت قرآن کے تقاضے پورے کیے جائیں:مولانااحمدولی فیصل رحمانی

مدرسہ دارالسلام مونگیرکے اجلاس دستاربندی سے حضرت امیرشریعت سمیت مقتدرعلماءکاخطاب،ہزاروں فرزندان توحیدکی شرکت
مونگیر11مارچ(پریس ریلیز)
مدرسہ دارالسلام اکرام نگربینی گیرمونگیرکے اجلاس میںآٹھ حفاظ کرام کی دستاربندی ہوئی۔اس موقع پرمقتدرعلماءکرام کاخطاب ہوا۔اجلاس سے مفکرملت حضرت امیرشریعت مولانااحمدولی فیصل رحمانی صاحب سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی ،امیرشریعت بہاراڈیشہ وجھارکھنڈنے صدارتی خطاب کرتے ہوئے عوام و خواص کوماہ رمضان کے متعلق اہم رہنمائی فرمائی۔حضرت امیرشریعت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماہ مقدس کازیادہ تروقت قرآن مجیدکی تلاوت،اس کوسیکھنے اورسمجھنے میں گزاریں،ماہ مقدس میں کلام مقدس سے رشتہ مضبو ط ہوناضروری ہے ۔تاکہ پورے سال اس کے اثرات اورثمرات ہماری زندگی پرنظرآئیں۔ماہ مبارک کاقرآن مجیدسے خاص تعلق ہے،اس بنیادپرراتوں میں تراویح کابھی اہتمام ہوتاہے،لیکن یہ عام شکایت ہے کہ تراویح میں حفاظ تلاوت قرآن کے تقاضے کوپورانہیں کرتے،ضروری ہے کہ قرآن مجیدکی تلاوت کاحق اداکیاجائے۔زیادہ رفتاراورجلدسنانے کی وجہ سے بڑی بے ادبی ہوتی ہے،اورتلاوت کا حق ادانہیں ہوپاتا۔اس کی طرف حفاظ کرام کے ساتھ ساتھ مسجدکمیٹی اورعوام کوبھی متوجہ ہوناچاہیے۔طلبہ مدارس تعطیل کے ایام کواپنی تعلیمی مصروفیت میں استعمال کریں ۔حضرت امیرشریعت نے حافظ ہونے والے طلبہ ،ان کے والدین ،اوراساتذہ کومبارک باددیتے ہوئے طلبہ مدارس کو قیمتی نصیحت کی۔آپ نے فرمایاکہ ا ب جوتعطیل کے ایام آرہے ہیں،ان کوبھی اپنی تعلیمی مصروفیت میں استعمال کریں،تاکہ تعلیم اورتعلم سے آپ کارشتہ برقراررہے۔انہوں نے طلبہ کے والدین کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعطیل کے ایام میںبھی اپنے بچوں کی تربیت اوران کی تعلیم پرتوجہ جاری رہنی چاہیے۔ اجلاس سے جامعہ رحمانی کے استاذحدیث جناب مولاناجمیل احمدمظاہری،رحمانی فاﺅنڈیشن کے جنرل سکریٹری جناب مولاناظفرعبدالرﺅف رحمانی ،جناب مولاناایوب نظامی قاسمی بانی ومہتمم مدرسہ صوت القرآن پٹنہ،جناب مولانامحمدمشیرالدین رحمانی سربراہ اقلیتی ہاسٹل مونگیر،جناب مولاناامان اللہ مظاہری مہتمم مدرسہ اسلامیہ قاسم العلوم بیگوسرائے،جناب مولاناسیف الرحمن ندوی استاذجامعہ رحمانی مونگیرنے بھی خطاب کیا۔نیزاجلاس کاآغازجناب قاری نظام الدین کی تلاوت قرآن مجیدسے ہواجب کہ شہنشاہ ترنم مولانامنظرقاسمی رحمانی نے اپنی نعت خوانی سے ایک سماں باندھ دیا۔نظامت مولانامحمدتنویرحسین ندوی نے کی ۔جب کہ جامعہ رحمانی کے شعبہ صحافت کے سربراہ جناب فضل رحماں رحمانی نے فکرونظرچینل کے ذریعہ اجلاس کے پیغام کودورتک پہونچاکراس کااستفادہ عام کیا۔اجلاس میں آٹھ طلبہ کی دستاربندی ہوئی،ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:حافظ محمدامتیازالحق رحمانی بن جناب الحاج محمدضیاءالحق شترخانہ مونگیر،حافظ محمدشہبازرحمانی بن جناب محمدمحرم صاحب رواہی ارریہ ،حافظ محمدمظہرعالم رحمانی بن جناب محمدعرفان حاجی پورکھگڑیا،حافظ محمدچاندرحمانی بن جناب محمدہارون مرحوم رواہی ارریہ ،حافظ محمدسعیدالرحمن رحمانی بن جناب مولاناضیاءالدین قاسمی سیدپورکھگڑیا،حافظ محمدحبیب الرحمن رحمانی بن جناب مولاناضیاءالدین قاسمی سیدپورکھگڑیا،حافظ ابوطالب رحمانی بن جناب محمدہشام رواہی ارریہ،حافظ محمدامتیازعالم رحمانی بن جناب محمدسلطان مرحوم بڑی بلیابیگوسرائے۔اس اجلاس میں خانقاہ رحمانی سے جناب حاجی عارف رحمانی جنرل سکریٹری جامعہ رحمانی،جناب حافظ محمداحتشام رحمانی،جناب حافظ محمدامتیازرحمانی ناظم دارالاشاعت خانقاہ رحمانی مونگیر،جناب مولانا محمداسلم رحمانی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔ان کے علاوہ ہزاروں کی تعدادمیں عوام وخواص اورخواتین نے شرکت کی ۔ خواتین کے لیے پردہ کے ساتھ الگ اجلاس گاہ کا انتظام کیاگیاتھا۔اس موقع پرایک چھوٹی بچی حبیبہ قمرنے قرآن مجیدکی شاندارتلاوت کی جس پرخوش ہوکرحضرت امیرشریعت نے اسے بطورحوصلہ افزائی انعام سے بھی نوازا۔
کم سے کم دنوں میں تراویح میں قرآن مجیدسنانے اورسننے کی روایت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت امیرشریعت نے مزیدفرمایاکہ کم دنوں میں تراویح مکمل کرنے اورکم دنوںمیںمکمل کرانے کی جوروایت چل پڑی ہے،اس سے بڑی کوتاہیاں ہورہی ہیں۔حفاظ چاہتے ہیں کہ کم وقت میں زیادہ پارے سناکرپانچ دن،دس دن میں قرآن مکمل کرلیاجائے چوں کہ عوام کاتقاضاہوتاہے کہ وقت کم لگے اس لیے بعض اوقات حفاظ کی یہ مجبورہوتی ہے،اس لیے حفاظ کرام اورعوام ومسجدکمیٹی کواس پرغورکرناچاہیے کہ کہیں ہم اللہ کے کلام کے ساتھ زیادتی کرکے اجرکے بجائے گناہ تومول نہیں لے رہے ہیں۔ یہ بھی یادرہے کہ تراویح میں مکمل قرآن مجیدپڑھنااورسننادونوں مستقل عبادت ہے،لیکن کم دنوں میں جہاں تراویح میں قرآن مجیدکی تلاوت مکمل ہوتی ہے وہاں تکمیل تلاوت کے بعدلوگ تراویح میں نہیں آتے ہیں،کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے تراویح مکمل کرلی حالاں کہ دونوں عبادت مستقل ہے۔قرآن مجیدکی تلاوت کی تکمیل کے بعدبھی پورے ماہ تراویح کااہتمام کرناچاہیے۔بلکہ کوشش ہوکہ پورے ماہ میں قرآن مجیدمکمل کیاجائے تاکہ تلاوت کے آداب واصول پر عمل ہوسکے۔اورعوام پورے ماہ تراویح کااہتمام کرسکیں۔
اس موقع پرمہتمم مدرسہ دارالسلام مولانا قمرالزماں رحمانی نے تمام حفاظ طلبہ اوران کے والدین کومبارک باددی نیزعوام وخواص کاشکریہ اداکیااوران تمام معاونین کے شکرگزارہوئے جنہوں نے اجلاس کی کامیابی کے لیے تگ ودوکی ۔انہوں نے مدرسہ کی کارکردگی ،تعلیمی نظام کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایاکہ مدرسہ کاقیام 18مئی 2015کوحضرت امیرشریعت سابع مفکراسلام حضرت مولانامحمدولی رحمانی ؒ کے ہاتھوں ہوا۔اس تفصیلی رپورٹ کوحاضرین نے خاص طور پر امیرشریعت دامت برکاتہم نے کافی پسندکیااوراہم مشورے دیے۔مولاناقمرالزماں رحمانی نے بتایاکہ حضرت امیرشریعت کی سرپرستی میں ادارہ ترقی کررہاہے ،آپ کی مشاورت سے تعلیمی نصاب میں اہم تبدیلیاں حالات کے تقاضے کے پیش نظرکی گئی ہیں۔اورضروری عصری علوم شامل نصاب کیے گئے ہیں۔مہتمم مدرسہ مولاناقمرالزماں رحمانی نے عوام سے اسی طرح ادارہ سے جڑے رہنے اورتعاون میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دین و شریعت کی اشاعت کے لیے آپ کاخلوص اورآپ کاتعاون ذخیرئہ آخرت ہوگاان شاءاللہ۔ اجلا س کوکا میاب بنانے میں اہم کردار مدرسہ کے ٹرسٹی اراکین جناب محمدمطیع الحق ،جناب محمدجہانگیر،جناب الحاج ضیاءالحق،جناب ڈاکٹرمحمدرستم نے اداکیانیزمجلس استقبالیہ کے سرگرم اراکین جناب الحاج محمداکبر،جناب محمدفہیم الدین ،جناب محمدعبدالقیوم ،جناب محمدارشد،جناب محمدشاہد،جناب محمدافضل،جناب محمدسعودعالم ،جناب غلام جیلانی،جناب محمدراشداحمدجناب حاجی محمداظہر،جناب محمدنوشین،جناب محمدآدم،جناب محمدعبداللہ،جناب حافظ رضوان رحمانی،جناب حافظ ثمررحمانی،جناب حافظ امتیازالحق رحمانی،جناب محمدتبریز،جناب محمدریحان ،جناب محمدتنویر سمیت جملہ اراکین مجلس استقبالیہ اورمحلہ شترخانہ نیاٹولہ اکرام نگرکے نوجوانوں نے اجلاس کوکامیاب بنانے کی بھرپورکوشش کی ۔ان کے علاوہ مدرسہ کے اساتذہ مولاناعبدالمالک قاسمی اورحافظ محمدثناءاللہ رحمانی بھی سرگرم رہے ۔مولاناقمرالزماں رحمانی نے ان تمام معاونین کاشکریہ اداکیا۔یہ تاریخی اجلاس ، صدراجلاس حضرت امیرشریعت مولانااحمدولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم کی دعاءپرختم ہوا۔

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *