مسلمانوں   مدارس دين و اِسلام کے قلعے ھیں ، اِن کی حفاظت کرو : مفتی محمد ھارون ندوی

جامعہ حسان بن ثابت بیڑ* کے سالانہ اجلاس میں علماء کا اہم خطاب
جلگاؤں( سعید پٹیل) ذرائع کے مطابق ضلع بیڑ کی مشہور و معروف دینی درس گاہ جامعہ حسان بن ثابت ؓ کا سالانہ اجلاس پر نور عمل میں آیا۔اس موقعہ پر مقرر خصوصی سمیت علماۓ کرام نے رہنمائی فرمائی و مدارس دینیا کو دین کے قلعہ کہا و اس کی حفاظت کرنے کی مسلمانوں سے اپیل کی۔
مسلمانو! یہ مدرسے حکومت کی گرانٹ بھیک اور خیرات پر نہیں چلتے ہیں ، ھمارے اکابر علماء نے مدرسوں کے لئے حکومت سے مدد خیرات اور بھیک نہیں لی ،کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر حکومت سے مدد لی تو کل مدرسے بھی ھمارے ھاتھوں سے نکل جائیںگے ، مدرسوں میں بھی پھر ایمان عقیدہ توحید کی تعلیم دینا مُشکل بنا دیا جائےگا ، مدارس بھی پابند سلاسل کردیئے جائیں گے ، یہاں بھی بھگوا شیطان گھس جائیںگے ، شرارت کرینگے ، ایمان و عقیدہ کی حفاظت مُشکل ھو جائے گی ، اُن دور اندیش علم و عقل رکھنے والے بُزرگ علماء نے مدرسوں کو مسلمانوں کے چندے خیرات پر چلایا اور آج بھی لاکھوں مدرسے حکومت کی گرانٹ بھیک کے بنا کامیابی سے چل رہے ہیں ، اللہ چلا رھا ھے ، اور آج یہ مدرسے ھماری نسلوں کے ایمان ، عقیدہ کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں ، یہ علماء ہمارے بچّوں کو دینی اسلامی تعلیم دے کر اُن کی بھی اور ہماری بھی آخرت کو بنا رہے ہیں ، اِن علماء اور مدارس کا پوری اُمت پر بڑا احسان ھے ، ایسے بہت ھی اہم ترین خیالات کا اظہار مُلک کے مشہور معروف عالم دین اور سیاست دان ،بیباک مقرّر صحافی حضرت مفتی محمد ھارون ندوی صدر جمعیت علماء ضلع جلگاؤں مہاراشٹر نے اپنے تفصیلی خطاب میں فرمایا ، جامعہ حسّان بن ثابت بیڑ کا یہ پہلا سالانہ اجلاس تھا جس کی صدارت علاقہ مراٹھواڈہ کے جمیعت علماء کے صدر حافظ ذاکر صدّیقی نے فرمائی اور ابتدائی خطاب شھر بیڑ کے ہردِلعزیز عالم دین مولانا مفتی محمد عارف صاحب نے فرمایا، یہ اجلاس شھر کے مشہور اجتماع گاہ گراؤنڈ کے وسیع میدان میں رکھا گیا تھا جس میں ہزاروں افراد شیر ھند بیباک خطیب حضرت مفتی محمد ھارون ندوی کو دیکھنے اور لائیو سننے کے لئے شریک ہوئے تھے، مدرسے کے طلباء نے بہت ھی عمدہ دِلچسپ پروگرام پیش کیا اور خوب دعائیں اور انعامات حاصل کیا ، اِس اجلاس میں علماء و ائمہ کرام کی بڑی تعداد موجود تھی، پورا اسٹیج بھرا تھا اور اپنی تنگ دامنی کی شکایت کر رھا تھا ، جالنہ سے جمیعت علماء کے متحرک فعال ذمے دار حضرت مولانا عیسٰی خان صاحب کاشفی ، مفتی عبد اللہ صاحب قاسمی ،صدر جمیعت علماء بیڑ ، مولانا عقیل صاحب قاسمی اِمام و خطیب مدینہ مسجد بیڑ ، خورشید عالم صاحب ، مولانا عبد الباقی صاحب ، حضرت مولانا امین رشیدی صاحب ، مولانا عبد الرحیم صاحب قاسمی ، اور بھی بڑے بڑے علماء کرام شریک تھے ، مولانا مفتی محمد محسن صاحب جو اِس اِدارے حسّان بن ثابت بیڑ کے مہتمم ھیں اِنکی محنت رنگ لائی ، یہ اِجلاس انتہائی کامیاب اور تاریخی اِجلاس بن گیا جس پر مفتی محمد ھارون ندوی نے مولانا محسن صاحب اور اُنکی پوری ٹیم کو خوب دعائیں دیں اور حوصله افزائی کی،اور لوگوں کو اس جامعہ کا ھر طرح سے تعاون کیا جائے ایسی اثر انداز اپیل کی،مفتی صاحب نے مسلمانوں کو جھنجھوڑتے ہوئے مدارس کی اھمیت بتائی اور مُلک کے موجودہ حالات پر بیباک انداز میں بیان فرمایا اور فرمایا کہ اِن مدارس کی حفاظت کرو یہ دین اسلام کے قلعے ھیں،مفتی صاحب کے بیباک نرالے اچھوتے انداز نے ھزاروں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا،آپ کی ھی رقت آمیز دُعا پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا۔۔

About awazebihar

Check Also

منی پور میں حالات ہنوز کشیدہ، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم، 9000 سے زائد شہری محفوظ مقامات پر منتقل

امپھال : (ایجنسی)منی پور میں تشدد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سخت قدم اٹھایا ہے۔ تازہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *