پٹنہ : بہار ریاستی حج کمیٹی کے عزت مآب چیئرمین الحاج عبد الحق اور معزز رکن جناب سید شاہ عامر شاہد نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ حج 2023 کے لئے آن لائن حج درخواست پُر کرنے کا سلسلہ بحسن و خوبی جاری ہے موصوف نے حج کے خواہشمند افر اد سے گزارش کی ہے کہ جو حضرات حج کا ارادہ رکھتے ہیں اور کسی وجہ سے اب تک اپنا حج درخواست آن لائن نہیں کرا سکے ہیں وہ بلا تاخیر 20؍مارچ شام 5:00بجے سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ http://www.hajcommittee.gov.in یا موبائل ایپ hcoi کے ذریعہ اپنا حج درخواست آن لائن پُر کرا لیں۔
موصوف نے بتایا کہ حج کے خواہشمند وہ حضرات جنہوں نے اپنا حج درخواست فارم پرُ کرنے کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے وہ آن لائن کئے گئے حج درخواست فارم کی ہارڈ کاپی سبھی منسلک دستاویزات ، اصل پاسپوٹ اور سفید پس منظر والی تصویر کے ساتھ بہار ریاستی حج کمیٹی کے دفتر حج بھون پٹنہ میں دفتر کے اوقات میں جمع کرادیں۔
آن لائن حج درخواست کے لئے درخواست دہندگان کے پاس بین الاقوامی پاسپورٹ ، کووڈ ویکسین کی سرٹیفکٹ، سفید پس منظر والی تصویر، کور ہیڈ کے لئے اضافی دستاویز میں بینک پاس بک یا کینسل چیک کا ہونا لازمی ہے۔حج درخواست دہندگان جن کے پاسپورٹ میں بہار سے باہر کا پتہ درج ہے اور وہ بہار کے باشندے ہیں اُنہیں بہار کا باشند ہ ہونے کے ثبوت کے طور پر (1) آدھار کارڈ، (2) ووٹرشناختی کارڈ، (3) گیس کنیکشن کارڈ(تین ماہ قبل کا) (4) بجلی بل (تین ماہ قبل کا) (5) ٹیلیفون بل (تین ماہ قبل کا) میں سے کوئی ایک دستاویز پیش کرنا ہے۔
بہار ریاستی حج کمیٹی کے معزز رکن سید شاہ عامر شاہد نے صاحب استطاعت حضرات سے خصوصی گذارش کی ہے کہ انکے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ حج کا ارادہ کر بڑھی ہوئی تاریخ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنا حج درخواست فارم آن لائن پُر کرا لیں۔ موصوف نے مزید کہا کہ آنے والے سالوں میں کب کس طرح کے حالات ہو ںگے کوئی نہیں جانتا لہذ ا وقت کو غنیمت جانتے ہوئے اس سنہرے موقع کو ہاتھ سے ہر گز جانے نہ دیں۔
حج درخواست فارم کے متعلق مزید معلومات کے لئے ریاستی حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر- 0612-2203315و موبائل نمبر- 8271463343 (اظہار احمد)، 9693638579 (صغیر احمد)،9308102375(محمد اختر حسین)، اور 9709647585(مفتی محمدعبیداللہ قاسمی) یا 7070810696(صفدر علی)سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔