پٹنہ(محمد شاہ نواز)راجدھانی پٹنہ شہر کے مشہور رویندر بھون میں ادریسیہ درزی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی بار ایک تاریخی ادریسیہ درزی حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت ویر عبدالحمید فاؤنڈیشن کے بانی مع قومی صدر علی امام بھارتی نے کی۔جبکہ نظامت سابق اے ڈی ایم منیر عالم نے کی۔پروگرام کا افتتاح عزت مآب سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اور دیگر معززین نے شمع روشن کر کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ ہم جو سوچ رہے ہیں یہ لوگ بھی اسی سوچ کو لے کر چل رہے ہیں۔ہم اکیلے نہیں ہیں۔ہم سب کی ایک ہی سوچ کے ہیں تو پھر ایک دن ہمیں ضرور کامیابی ملے گی۔ضروری ہے کہ سب جیتن رام مانجھی نے مزید کہا کہ تمام پسماندہ سماج اور دلت سماج متحد ہو جائیں تو ہمیں اقتدار سے کوئی دور نہیں کر سکتا۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ درزی سماج کی ترقی کے لیے کمیشن قائم کیا جائے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس سیشن کے ودھان سبھا میں اس سماج کے لیے آواز اٹھائیں گے۔آئندہ نومبر کے مہینے میں ہم آپ سب کو گاندھی میدان میں جٹا ئینگے۔آپ لوگ ضرور آئیے گا۔اگر دلت پسماندہ برادری متحد ہو کر ووٹ دیں تو ہم اقتدار میں ضرور بیٹھ سکتے ہیں۔بھارت پاک جنگ کے شہید ویر عبدالحمید کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے شہادت دی تھی تو یہ صرف ملک کی خاطر۔ آج انکے سماج کے لوگوں کا ترقی ہونا ضروری ہے۔ہمارا نعرہ ہے بھارت کے مزدوروں ایک ہو، بہار کے مزدور ایک ہو۔انسانیت کی بنیاد پر سب کو متحد ہونا چاہیے۔سبھی دلت پسماندہ سماج ایک جٹ ہو کر آنے والے انتخابات میں ووٹ کریں تو ان کی داداگری نہیں چلے گی جو لوگ ہمیں بانٹنا چاہتے ہیں۔امیر ہو یا غریب سب کا بیٹا ایک ساتھ پڑھے ایسا بابا بھیم راؤ امبیڈکر چاہتے تھے۔اگر ہم سب متحد ہو کر لڑیں گے تو اقتدار میں رہنے والے ہمیں ہمارے حقوق دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ہم سبھی ایک ماں باپ کی اولاد ہیں۔آزادی کے 75سال بعد بھی پسماندہ معاشرہ جدوجہد کر رہا ہے۔انہیں اقتدار میں حصہ ملنا چاہیے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ویر عبدالحمید فاؤنڈیشن کے بانی مع قومی صدر علی امام بھارتی نے کہا کہ ادریسیہ درزی سوسائٹی جو برسوں سے نظر انداز ہے کو اقتدار میں حصہ داری ملنی چاہیے۔یہ سماج اب متحد ہو رہا ہے اور اپنے حقوق کے لیے اب تک جدوجہد کر رہا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ اب اپنا وعدہ پورا کرے۔حکومت بلا تاخیر ادریسیہ درزی سوسائٹی کی ترقی کے لیے 2019 میں بننے والی درزی کاریگر ڈویلپمنٹ کمیٹی کو فوری طور پر نافذ کرے۔دستکار درزی کمیشن قائم کرنے،ادریسی درزی سوسائٹی کو ہسپتال کے لباس، پولیس یونیفارم کا کام دینے کا مطالبہ زوردار آواز میں کیا۔جناب بھارتی نے تمام مہمانوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کو بھی گلدستے سے نوازا گیا۔پروگرام میں ایم ایل اے پرپھول کمار مانجھی نے کہا کہ اگر ہم سب متحد ہو جائیں تو سیاست میں الگ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔وہیں ادریسیہ درزی فیڈریشن کے صوبائی جنرل سکریٹری راجو وارثی نے کہا کہ سرکار ہماری خصوصی مطالبات کو بلا تاخیر پورا کرے ۔
نہیں تو یہ سماج آنے والے وقت میں ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں بیٹھے کو احساس کرانے پر مجبور ہوگا۔ہم اسی کو ووٹ دیں گے جو ہماری بات کرے گا۔دستکار درزی کمیشن بلاتاخیر بنایا جائے۔درزی کاریگر ڈویلپمنٹ کمیٹی جو کہ گزشتہ چند سالوں سے زیر التوا ہے کو فوری طور پر زمین پر اتاریں۔نوجوانوں سے آگے بڑھنے کی اپیل کی۔پروگرام میں ادریسیہ درزی سماج کے کئ معززین کو دربھنگہ ضلع کے صدر حسین احمد عرف کالے کی جانب لائے گئے متھلا کے پاگ پہناکر اور چادر اوڑھاکر قومی صدر علی امام بھارتی کے دست مبارک سے نوازا گیا۔جبکہ پروگرام میں چھپرا کے جے ڈی یو کے ضلعی صدر الطاف راجو، محمد ہمایوں انصاری، حیدر آزاد، محمد عابد حسین، وارث علی پروانہ، محمد شوکت علی، پروفیسر مسلم، ویر عبدالحمید فاؤنڈیشن کے شمالی بہار کے صدر لال محمد، ویر عبدالحمید فاؤنڈیشن کے پٹنہ ڈویژن کے صدر محمد اقبال انصاری،حاجی ایوب ادریسی، ڈاکٹر نور حسن آزاد، محمد رئیس، ویشالی ضلع صدر مولانا سلطان، چھپرا ضلع صدر محمد مصاحب علی، سمستی پور ضلع صدر بشیر احمد، دربھنگہ ضلع صدر حسین احمد عرف کالے وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔استقبالیہ میں ضلعی نائب صدر محمد جمشید عالم عرف پیارے،جنرل سکریٹری محمد آصف عطا، عبدالغفار مہنار، ماسٹر محمد شکیل کنہولی مہوا، محمد مرتضیٰ کاشی پور بدو پور، محمد معیز لال گنج، حاجی ماسٹر محمد اسلم رضا حسن بدو پور، غلام مصطفی عرف منا راجا پور، محمد جمشید،آزاد ادریسی حسن پور سمستی پور، ممتاز احمد سابق مکھیا، محمد افتخار ادریسی کوکو مسوڑھی، محمد زبیر، محمد حبیب بھیکھن پورا،محمد مجیم گنج مہنار،محمد ظفیر صاحب گنج وغیرہ سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔وہیں پورے بہار،جھارکھنڈ کے کونے کونے سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا۔آخر میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریاستی میڈیا انچارج محمد شاہ نواز عطا نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔