نوادہ( محمد سلطان اختر)شہرنوادہ کےمحلہ انصارنگرمیں قائم بافیض قدیم اورمشہور ومعروف دینی تعلیمی ادارہ دارالقرآن مدرسہ عظمتیہ سے فارغ ہونےوالے حفاظ کرام کی دستاربندی کاعظیم الشان اجلاس گذشتہ دن بعدنمازمغرب وعشا ٕمفکرملت حضرت مولانا قاری فضل الرحمن صاحب امام عیدین دھرم تلہ میدان کولکاتہ منعقد ہواصدارتی خطاب کرتے ہوئےفرمایاکہ مدارس اسلامیہ دینی قلعہ ہےیہاں جوبچےعلوم نبوت حاصل کرتےہیں انہیں مہمان رسول کاخطاب دیاگیا آج آپنےپرکیف منظردیکھاکہ دارالقر آن مدرسہ عظمتیہ شاخ انصار نگرنوادہ سے فارغ ہونےوالے 16حفاظ کرام کےسروں پردستار باندھی گئے اورسند فراغت دی گئے۔
یہ حافظ قرآن اللہ کےچنے ہوئےخاص بندےہیں ان کی فضیلت سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نےبیان فرمائی ہےہم مہمان رسول کی قدرکریں اچھی نگاہ سےدیکھیں اوراپنے بچوں کی فکرکریں دینی مدارس سے خودبھی جڑیں اوراپنے بھائیوں کوبھی جوڑیں قائم مقام ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ حضرت مولانامحمد شبلی القاسمی نےفرمایاسماج میں پھیلی ہوئی برائی پرنظر کریں اوراپنی خواتین کواسلامی شریعت کاپابندبنائیں صالح معاشرہ کی تشکیل میں خواتین اسلام کااہم رول ہوتاہےماں کا گودبچےکیلئےپہلازینہ ہےوہ نیک ہوں گی تواس کےاثرات بچے پر ضرورہوگااجلاس کاآغاز قاری عبیدالرحمن مظاہری کولکاتہ کی تلاوت اورقاری سیف الرحمن ناظم تعلیمات مدرسہ عظمتیہ کی نعت سےہوااجلاس کی قیادت حضرت قاری شعیب احمد صاحب اورنقابت حضرت قاری مقصوداحمدنعمانی نے کی اجلاس میں حضرت مفتی وصی احمدقاسمی صاحب حضرت مولاناانیس الرحمن قاسمی حضرت قاری شعیب احمد حضرت مولانااحمدحسین مدنی حضرت مولامعین الرشیدندوی حضرت قاری عبدالرحمن مظاہری حضرت مولانامحمدنصیر الدین مظاہری وغیرہم نےخطاب کیا جبکہ قاری مقصوداحمدقاری شوکت مظاہری قاری شہادت حسین قاسمی قاضی ضیا ٕالدین مظاہری مولانا طلحہ مظاہری مولانامنت اللہ مظاہری قاری اسلام الحق حافظ فصیح احمدحافظ سرفراز حافظ منظورعالم حافظ محمدالحسن مولاناعتیق رحمانی حافظ عباس حافظ شہنوازوغیرہم نےاجلاس کےانتظام میں اہم رول اداکیااجلاس میں سینکڑوں علما ٕ حفاظ قرأاورکثیردانشوران قوم نےشرکت کی۔
اس سال محمد عمران نوادوی محمد شہباز صادق نوادوی محمدخالد سیف اللہ نوادوی محمدسفیان سمستی پوریہ محمداحتشام الدین مدھوبنی محمدامام حسین مدھوبنی محمدسعد بردوان محمد سیف الاسلام نوادوی محمدمصلح الدین مدھوبنی محمدبلال بردوان محمددانش نوادوی محمد عامرنوادوی محمدواجدنوادوی محمدسعیدالرحمن نوادوی محمد امن کاظمی نوادوی عبدالرحمن نوادوی کوسند فراغت دی گئی،
پہلی نششت بعد ظہردو سری نششت بعدنمازعصر طلبہ وطالبات کاانعامی مقابلہ منعقدکیاگیاتیسری نششت بعدمغرب چوتھی نششت بعدعشا ٕمنعقدہواجسمیں 16حفاظ کی دستاربندی اور11بچوں کاحفظ شروع کرایا گیاقاری فضل الرحمن صاحب کی دعا ٕ پرمجلس کااختتام ہوا