نزول قرآن کا مقصد گناہ گاروں کو ڈرانا اور نیک کاروں کو خوشخبری سنانا ہے: مولانا اشفاق سلفی

مدرسہ دارالتحفیظ میں منعقد ایک روزہ جلسہ ودستار بندی کی تقریب میں علماء کرام کا خطاب
دربھنگہ،17 فروری(ہلچل تیمی ) نزول قرآن کا مقصد گناہ گاروں کو ڈرانا اور نیک کاروں کو خوشخبری سنانا ہے، قرآن سے اپنا رشتہ استوار کر لیں زمانہ آپ کا گرویدہ ہوجائے گا، تمام طرح کے شکوے گلے ختم ہوجائیں گے،گھروں میں تلاوت کی روایت کو عام کیا جائے آپ کا گھر یقیناً خیر وبرکت کا منبع بن جائے گا۔ مذکورہ باتیں مولانا اشفاق سلفی نے کیوٹی بلاک کے سرجاپور میں واقع مدرسہ دارالتحفیظ میں منعقد یک روزہ جلسہ ودستار بندی کی تقریب میں کہیں۔ اِس مناسبت سے 9 خوش نصیب حفاظ کرام کی دستار بندی کا عمل مؤقر علماء کرام کے ہاتھوں انجام پایا۔ خبیب رحیم بن محمد ریحان باڑھ سمیلا دربھنگہ، محمد الطاف راجا بن نصیب الرحمٰن ٹھیلہ نیپال، توقیر عالم بن مظفر حسین سرجاپور دربھنگہ، محمد ابو ظفر بن عبدالرزاق سلفی تلیاپوکھر مدھوبنی، حمزہ الیاس بن ظفر احسن انجم بابو سلیم پور دربھنگہ، لطف الرحمن بن ولی الرحمن بابو سلیم پور دربھنگہ، ثناءاللہ بن محمد عرفان رجوڑا دربھنگہ، محمد عدنان بن محمد مشتاق سرجاپور دربھنگہ، محمد آصف بن شرف الدین گوا پوکھر مدھوبنی کے اسما قابل ذکر ہیں۔اپنے خطاب میں مولانا شمشیر عالم تیمی نے کہا کہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو تمام تر شکوک وشبہات سے پاک ہے، ہمیں چاہئے کہ قرآن کریم کو ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھیں اور اس کے پیغام کو اہلِ زمانہ تک پہونچانے کی کوشش کریں۔ مولانا محمد توصیف مدنی نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کا تقاضہ نبی کی اطاعت وفرماں برداری ہے۔ نبی کی دعوت وتبلیغ کے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ کو ایک جاننے اور نبی کو اللہ کا بندہ اور رسول تسلیم کیا جائے اور ساتھ ہی عبادت کی تمام قسموں کو اللہ کے لئے خاص کیا جائے۔ مولانا امانت اللہ تیمی نے کہا کہ سماج کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرنے اوراسے مثالی بنانے کے لئے یہ امر ضروری ہے کہ معاشرے کا ہر نوجوان اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرے ساتھ ہی اسلامی تعلیمات کے سانچے میں خود کو ڈھال کر دنیا کے سامنے پیش کرے۔
مولانا نسیم نذر قاسمی نے کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن کے معانی ومفاہیم کو سمجھنے کی روایت کو عام کیا جائے اور دینی تعلیم سے بیزار امت کو بیدار کر اسے اسلام کی بنیادی تعلیم لفظ “اقرا” کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کیا جائے ۔ مدرسہ دارالتحفیظ کے روح رواں مولانا اکرام حیدر سلفی اور مدرسہ کے صدر مولانا عبدالرزاق سلفی نے بھی بڑی کشادہ قلبی اور فراخ دلی کے ساتھ مدرسہ کے تئیں امت کے تمام محبین، مخلصین اور محسنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ یہ مدرسہ مستقبل میں مزید ترقی سے ہمکنار ہوگا۔ اخیر میں صدر مجلس مولانا عرفان مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں قرآن کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی ساتھ ہی امت کو قرآنی تعلیمات کو عام کرنے اور اسے اپنی زندگی کا جزء لا ینفک بنانے کی ترغیب دی۔ واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز طالب محمد الطاف راجا ٹھیلہ نیپال کی تلاوت سے ہوا تو وہیں نظامت کا فریضہ مولانا شرف الدین تیمی نے بحسن وخوبی انجام دیا۔

About awazebihar

Check Also

برج بھوشن کی حمایت میں اترے اجودھیا کے سنت

اجودھیا:29مئی(یواین آئی) اجودھیا کے سنتوں نے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کررہے ریسلر فیڈریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *