پٹنہ۱۹؍مارچ(پریس ریلیز) الحراء پبلک اسکول شاہ گنج کے اکزامنیشن کنٹرولر عذیر احمد و ریاض الماس اور سکندر خان صاحبان نے مشترکہ پریس اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ۲۵؍فروری سے شروع ہو کر ۶؍ مارچ تک نرسری تا درجہ ہشتم سالانہ امتحانات بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئے اور نتائج کا اعلان طئے شدہ پروگرام کے تحت ہوا۔ گارجین حضرات بھی وقت مقررہ پر اپنے اپنے بچو ں کے ہمراہ رزلٹ کو دیکھنے اور رپورٹ کارڈ لینے کے لئے تشریف لائے ۔ان کو ۱۱؍ بجے سے ۱۲؍ بجے تک کاپیاں بھی دکھائی گئیں ۔ واضح ہو کہ جن طلباء و طالبات نے اپنے اپنے کلاس میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کیا ہے انہیں اسکول کے ڈائرکٹر اور قابل قدر اساتذہ کے ہاتھوں انعام و سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیااور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ نرسری تا ہشتم محمد ظہیب اختر، بشریٰ اکرم ، مہرین عالم، مائرہ مریم فاطمہ، حیا مشتاق، شاذفہ پروین، شفقت ابوللیث، شاریہ سہیل ، زید حق، عبیرہ تحریم فاطمہ اور احرار کاظمی نے اپنے اپنے کلاس میں اول مقام حاصل کیا ۔جبکہ اقرأ فاطمہ ، مصباح آصف، سفیان صدیقی ، علیزہ رحمٰن ، مہوش نظام ، ذکریٰ رحمٰن ، سکینہ امتیاز، عظمیٰ رحمٰن ، محمد حذیفہ احمد ، ضحیٰ نازاور سید شمس تبریز نے دوم مقام اور ابو عبید ، آئرہ عالم ، انزیلہ کریم ، توفیق قیصر ، عریبہ اشرف، اظفر نظامی، محمد عارف، ابوزید عالم، ابرا ساجد، نبیل احمد، زید اختر انصاری، محمد منتخب الحسن ، عریبہ فاطمہ اور توصیف ابوللیث نے سوم مقام حاصل کئے ۔ اسی طرح اسکول کے پورے تعلیمی سیشن میں جو طلباء و طالبات اپنے اپنے کلاس میں سب سے زیادہ حاضررہے انہیں بھی انعامات سے نوازا گیا۔ ان کے نام اس طرح ہیں محمد ظہیب اختر، عائرہ عالم ، سفیان صدیقی، طیبہ آرا، شمس ربید، محمد شبیر، اقصاء کامل، بلال(II)، کاشفہ جمیل ، زید حق، حسن آرا، توحید شمس ، نصرین پروین، ابو سعید ، سہلا سہیل، حذیفہ ابوللیث، زرنب انبساط ، واضح ہوکہ اس موقع پر اسکول کے ڈائرکٹر ڈاکٹر نذیر احمد نے اللہ کا شکر ادا کیاکہ اس کی نصرت ، اساتذہ ٔ کرام کی انتھک کوششوں اور محنت اور ان کے باہمی تعاون سے سال ۲۳۔۲۰۲۲ ء بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ ڈائرکٹر موصوف نے گارجین سے بذریعہ اخبار کہا ہے کہ بچوں کی ترقی میں گارجین اور اسکول گائڈنس اہم رول ادا کرتا ہے اس لئے آپ گارجین حضرات بچوں کی پڑھائی کے سلسلے میں ہمیشہ متفکر ، فعال اور حساس رہیں ۔بالخصوص بچے اکیڈمک پرفارمنس کے ساتھ اپنی تہذیب و تمدن سے بھی آراستہ ہوں اور پوزیشن حاصل کرنے والے بچے لائق ستائش ہیں ۔ کامیاب ہونے والے بچے جہاں اسکول کی خوشی کے باعث بنتے ہیں وہیں اپنے والدین اور تمام ملت کے لئے باعث فخر ہوتے ہیں۔ مزید فرمایا کہ ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۳ء سے ۲۷؍مارچ ۲۰۲۳ ء تک ریگولر بچے ایڈمیشن ضرور لے لیں تاکہ ان کی نشستیں محفوظ ہو جائیں ۔ انشاء اللہ اسکول کا نیا تعلیمی سال ۲۷؍مارچ ۲۰۲۳ء سے شروع ہو گا۔ واضح ہو کہ جن طلبا و طالبات نے اپنا رجسٹریشن کرا لیا ہے وہ داخلہ ٹسٹ میں شامل ہو کر اپنے داخلہ کو یقینی بنائیں ۔ جنہوں نے اب تک رجسٹریشن نہیںکرایا ہے وہ جلد از جلد رجسٹریشن کرا کر ٹسٹ میں شامل ہوں اور داخلہ کو یقینی بنائیں۔ اس درمیان آفس ۳۰:۸؍ بجے سے ۱؍بجے تک کھلا رہیگا۔ ۲۰؍ مارچ سے کورس کی کتابیں ، کاپیاں و دیگر اشیاء دستیاب رہیں گی۔