سرکار میں پی ایف آئی کے ایجنٹ موجود ہیں : جیسوال

پٹنہ : رمضان المبارک کے پیش نظر بہار حکومت نے اپنے مسلم ملازمین کو بڑی راحت دی ہے۔ رمضان کے مہینے میں مسلم ملازمین کو ایک گھنٹہ پہلے دفتر آنے اور ایک گھنٹہ پہلے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ریاستی جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے حکومت کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بہار حکومت کے تمام مسلم ملازمین اور افسران کو رمضان کے مہینے میں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر آنے اور مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔
بی جے پی نے حکومت کے اس فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس طرح کسی خاص طبقے کے لیے الگ سے چھوٹ دینا مناسب نہیں ہے۔ جب رمضان میں نرمی دی جا سکتی ہے تو رام نومی میں کیوں نہیں؟بہار بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال نے آج کہا کہ آنے والے دنوں میں رام نومی کا تہوار ہونے والاہے۔ ہندوؤں کو صبح سے شام تک عبادت کی تیاری کرنی پڑتی ہے۔ رام نومی ہر ہندو کے گھر میں منائی جاتی ہے، اس لیے ہندوؤں کو بھی چھٹی ملنی چاہیے۔
جیسوال نے کہا کہ ان دنوں میں پہلی بار ہم نے ایک نیا طریقہ دیکھا ہے، جس میں مسلم کارکنوں کو رمضان کے موقع پر ایک گھنٹہ پہلے آنے اور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ بہار کی حکومت پی ایف آئی سے وابستہ لوگوں کی ہے۔
ایسا پورے ہندوستان اور بہار میں کبھی نہیں ہوتا تھا۔الگ الگ قوانین بنانے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت میں بیٹھے افسران PFI کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازم کسی بھی حکومت کا ملازم ہوتا ہے۔ چاہے وہ ہندو ہو، مسلمان ہو، عیسائی ہو۔ نتیش کمار اور تیجسوی یادو صرف پی ایف آئی کا ایجنڈا چلا رہے ہیں۔
بتادیں کہ بہار حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری نے جمعہ کو ایک خط جاری کیا ہے۔ اس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے موقع پر مسلم مذہب کے سرکاری ملازمین کے لیے دفتری اوقات تبدیل کیے جائیں گے۔ انہیں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے آنے اور ایک گھنٹہ پہلے جانے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ اس طرح کا عمل کوئی پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے قبل بھی رمضان المبارک میں مسلم ملازمین کو ایک گھنٹے کی رعایت دی گئی تھی اسی کے تحت امسال بھی رعایت دی گئی ہے

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *