ہر صاحب استطاعت پر حج فرض ہے ‘ وقت پر حج کی ادائیگی ضروری : عبد الحق

پٹنہ : بہار ریاستی حج کمیٹی کے عزت مآب چیئرمین الحاج عبد الحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ کے ذریعہ یاددہانی کے طورپرمطلع کیاہے کہ حج 2023؁ئکے لئے آن لائن حج درخواست پرُ کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔صاحبِ استطاعت حضرات کے لئے سفرِ حجحج 2023؁ء کے لئے یہ آخری موقع ہے۔موصوف نے کہاکہ صاحبِ استطاعت حضرات موقع کوغنیمت جانتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھالیں۔
حج کے خواہشمند وہ حضرات جوابھی تک حج 2023؁ئکے لئے اپنا حج درخواست فارم آن لائن نہیں کر اسکے ہیںان کے لیے آج شام ۵/بجے سے قبل حج درخواست آن لائن پُرکرانے کایہ آخری موقع ہے۔حج درخواست آن لائن حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ http://www.hajcommittee.gov.in یا موبائل ایپ hcoi کے ذریعہ پُرکیاجاسکتاہے۔حج کے خواہشمند ویسے افراد جن کا پاسپوٹ پرنٹنگ مرحلے میں ہے یا ڈسپیچ ہو چکا ہے وہ پاسپورٹ ملنے کاانتظارکئے بغیر حج بھون پٹنہ آکریاحج دفترسے رابطہ کرکے پاسپوٹ کی پرنٹ حاصل کر نے کے بعد اپنا حج درخواست فارم بروقت پرُ کر سکتے ہیں۔ وہ حضرات جنہوں نے اپنا حج درخواست فارم پرُ کرنے کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، آن لائن کئے گئے حج درخواست فارم کی ہارڈ کاپی سبھی منسلک دستاویزات ، اصل پاسپوٹ اور سفید پس منظر والی تصویر کے ساتھ بہار ریاستی حج کمیٹی کے دفتر حج بھون پٹنہ میں دفتر کے اوقات میں جمع کرادیں۔
پٹنہ میں مقیم حج کے خواہشمند حضرات کواگرکسی قسم کی دشواری درپیش آرہی ہوتوحج بھون پٹنہ میں آکرشام ۵/بجے سے قبل اپناحج درخواست آن لائن کراسکتے ہیں۔اوردیگراضلاع کے عازمین وعازمات اپنے اپنے ضلع کے ذمہ دارحضرات سے رابطہ کراپناحج درخواست آن لائن پُرکرانے کامرحلہ مکمل کراسکتے ہیں۔
آن لائن حج درخواست کے لئے درخواست دہندگان کے پاس بین الاقوامی پاسپورٹ ، کووڈ ویکسین کی سرٹیفکٹ، سفید پس منظر والی تصویر، کور ہیڈ کے لئے اضافی دستاویز میں بینک پاس بک یا کینسل چیک کا ہونا لازمی ہے۔حج درخواست دہندگان جن کے پاسپورٹ میں بہار سے باہر کا پتہ درج ہے اور وہ بہار کے باشندے ہیں اُنہیں بہار کا باشند ہ ہونے کے ثبوت کے طور پر (1) آدھار کارڈ، (2) ووٹرشناختی کارڈ، (3) گیس کنیکشن کارڈ(تین ماہ قبل کا) (4) بجلی بل (تین ماہ قبل کا) (5) ٹیلیفون بل (تین ماہ قبل کا) میں سے کوئی ایک دستاویز پیش کرنا لازمی ہے۔
حج درخواست فارم کے متعلق مزید معلومات کے لئے ریاستی حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر- 0612-2203315و موبائل نمبر- 8271463343 (اظہار احمد)، 9693638579 (صغیر احمد)،9308102375(محمد اختر حسین)، اور 9709647585 (مفتی محمدعبیداللہ قاسمی) یا 7070810696(صفدر علی)سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *