جمعیۃ علماء کمزوروں اور مظلوموں کی آواز ہے: مولانا محمد ناظم

پٹنہ : گذشتہ دنوں جمعیتہ علماء بہار کے جنرل سیکریٹری اور جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ کے بانی و مہتمم حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم مسلسل بہار کے مختلف اضلاع میں دینی اصلاحی دعوتی اور اجلاس عام میں شرکت کی غرض سے دورے پر تھے، اس دوران جناب مولانا صداقت حسین صاحب مہتمم مدرسہ المعہد الاسلامی لڑوارہ بیگوسرائے کی دعوت پر حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم اپنے وفد کے ہمراہ ان کے یہاں جلسہ دستار بندی اور اجلاس عام میں بحیثیت صدر اجلاس شریک ہوئے، اس موقع پر انہوں نے اہم خطاب فرمایا اور کہا کہ نکاح ایک عبادت ہے اور سنت بھی، شریعت نے نکاح کو آسان قرار دیا اور یہ نکاح آپس میں دو رشتوں کو جوڑتا ہے، آج ہمارا سماج اور معاشرہ نکاح کے موقع پر اسراف اور فضول خرچی سے کام لیتا ہے، جس بنا پر غریب گھر کی بچیاں بن بیاہی گھروں میں بیٹھی رہتی ہیں، ہم سب کو اسراف اور فضول خرچی سے بچنا چاہیے اور آسان و مسنون نکاح کو فروغ دینا چاہیے۔اس موقع پر جمعیتہ علماء بیگوسرائے کے جنرل سکریٹری جناب مولانا معظم علی صاحب کے دعوت پر حضرت مولانا اپنے وفد کے ہمراہ بیگوسرائے کے ایک گاؤں پنچپیر پہنچے، جہاں گزشتہ ہولی کے دن کچھ شرپسند عناصر نے دو مسلم لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری جیسے گھناؤنے حرکت کو انجام دیا تھا، بچیوں کی حالت نازک بتائی جارہی تھی، جس کی وجہ سے دونوں بچی صدر ہسپتال میں ایڈمٹ تھی، ہاسپیٹل سے ڈسچارج کے بعد جمعیتہ علماء بہار کے جنرل سکریٹری اور جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ کے بانی و مہتمم حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتم اپنے وفد کے ہمراہ متاثرہ کے گھر پہنچے اور کچھ امدادی رقم فراہم کرایا اور یقین دلایا کہ جمعیت پوری مضبوطی کے ساتھ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، مزید کہا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا ملے اور متاثرہ کو انصاف ملے، اس کیلئے ہم پوری کوشش کریں گے-وفد میں جمعیۃ علماء بہار کے ناظم اعلیٰ کے علاوہ پٹنہ سے جناب مولانا ذاکر حسین صاحب قاسمی خازن جمعیۃ علماء بہار، مولانا فیروز عالم قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء پٹنہ، مولانا معظم علی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بیگو سرائے، قاری محمد سرفراز عالم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کھگڑیا، مفتی محمد فخر عالم صاحب نعمانی نائب صدر جمعیۃ علماء بیگو سرائے،مولانا تسلیم صاحب مظاہری نائب ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء بہار، مولانا امداد اللہ قاسمی رکن عاملہ جمعیۃ علماء بیگوسرائے، قاری علقمہ صاحب سکریٹری مدرسہ حیدریہ پنچبیر بیگوسرائے، محمد نور اللہ صاحب رکن جمعیۃ علماء بیگوسرائے کے علاوہ کئی افراد شامل تھے ۔واضح ہوکہ جمعیۃ علماء ہند ملک و ملت کی وہ عظیم جماعت ہے جو مظلوموں اور کمزوروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہتی ہے اور ہمیشہ ہر موڑ پر ملت اسلامیہ کی رہنمائی کرتی ہے، پورے ہندوستان میں اس کی صوبائی اور علاقائی شاخیں قائم ہیں اور کروڑوں افراد اس کے ممبر بھی ہیں، جمعیتہ علماء نے ملک کی آزادی سے قبل، آزادی کے بعد اور اب تک بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، اور یہ جماعت ہر مصیبت زدہ افراد خاص کر مسلمانوں کی مدد کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے، فی الحال اس کی قیادت صدر محترم جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم سابق رکن راجیہ سبھا و رکن شوری دار العلوم دیوبند و صدر جمعیۃ علماء ہند فرما رہے ہیں جبکہ مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جمعیتہ علماء ہند کی نظامت کو بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں ۔
، اللہ تعالی دونوں بزرگوں کو سلامت رکھے اور لمبی عمر عطا فرمائے آمین

 

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *