پٹنہ : (اے بی این )ریاست بہار کے مشہور و معروف سرجن گھوٹالے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تین ملزمین کو بھگوڑا اعلان کردیا ہے ۔ بھگوڑوں میں سابق آئی اے ایس کے پی رمیا‘ امت کمار اور رجنی پریا کو سی بی آئی گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 28 فروری کو بھاگلپور کے سابق ضلع مجسٹریٹ کے پی رمیا اور گھوٹالے کی کنگ پنگ رہی منورما دیوی کے بیٹے امت کمار اور بہو رجنی پریا کی گرفتاری کے لئے ورانٹ جاری کرنےکا حکم صادر کیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے ان تینوں کے مقدمہ کے معاملے کو الگ کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ کروڑوں روپے کے گھوٹالے کے اس معاملے میں 27 ملزمین ہیں ان میں 12 عدالتی حراست کے تحت بیور جیل یمں ہیں جبکہ تین فرار ہیں۔ ساتھ ملزمین ضمانت پر ہیں۔
سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تین ملزمین کے پی رمیا ‘ امت کمار اور رجنی پریا کے خلاف قرقی وارنٹ جاری کیا تھا۔سی بی آئی نے فرار امت کمار اور اس کی بیوی رجنی پریا کی جائیداد کو ضبط کرنے کی کارروائی کی ہے۔
وہیں سابق آئی اے ایس کے پی رمیا کے خلاف جاری قرقی وارنٹ جاری کرسی بی آئی نے دو رپورٹ داخل کی ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ فرار رمیا نے اپنی جائیداد اپنی بیوی جیا بھارتی اور بیٹے کے ایس شکانت کے نام کردیا ہے ۔ سی بی آئی رمیا کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی قرقی وارنٹ کا حکم تعمیل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سی بی آئی کےایس پی اور آئی جی کو حکم دیا ہے کہ لیٹر بھیج کر سرجن گھوٹالے کے اس معاملے کی جانچ کررہے افسران کے ملزمین کے پی رمیا کے خلاف جاری قرقی وارنٹ معاملے کو حالیہ تناظر میں دیکھنے کا کہا گیا ہے ۔
