وزیراعلی نتیش کمار کے سلسلے میں اسدالدین اویسی کا بیان قابل مذمت: سلیم پرویز

پٹنہ، 20 مارچ ۔ جنتادل اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اور بہار قانون ساز کونسل کے سابق کارگذار چیئرمین سلیم پرویز نے اسدالدین اویسی کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نتیش کمار کبھی نریندر مودی سے نکاح کرتے ہیں تو کبھی تیجسوی سے ولیمہ کرتے ہیں اور پھر دونوں کو ٹریپل طلاق دے دیتے ہیں۔جناب سلیم پرویز نے کہا کہ اسدالدین اویسی بیرسٹر ہیں لیکن انہیں اتنی بھی سمجھ نہیں ہے کہ ہم کیا بولنے جارہے ہیں اور اس کا نتیجہ کیا نکلے گا۔سلیم پرویز نے اسدالدین اویسی کے اس بیان کو انتہائی قابل اعتراض قراردیا۔انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی اور بھاجپا پورنیہ میں عظیم اتحاد کی ریلی کی کامیابی سے گھبراگئے ہیں اسی لئے وہ اناپ شناپ بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے اسدالدین اویسی سے عوام کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کی بی ٹیم ہیں اوراسی کے سہارے وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بہار کی عوام خاص طور سے اقلیت ان کے جھانسے میں نہیں آنے والی ہے اور ہر ممکن نتیش کمار کی مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نتیش کمار عوام کے مفاد کے لئے بالخصوص اقلیتوں کی فلاغ و بہبود کے لئے جس طرح کام کررہے ہیں شاید ہی کوئی حکومت ایسا کررہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کو ورغلاکر پچھلی مرتبہ ان کا ووٹ حاصل کرلیا لیکن آگے اس طرح نہیں ہونے والا ہے۔ آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد زبردست اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

 

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *