یونانی ڈاکٹر وں کی خدمات کا معترف ہر کوئی ہے حکومت اسے فروغ دے رہی ہے: خالد انور

پٹنہ :  گورنمنٹ طبّی کالج اور ہسپتال، کدم کوان، پٹنہ میں عبوری نصاب کے 15 روزہ پروگرام کا افتتاح ہوا۔ بہار حکومت کے موجودہ جے ڈی یو ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ یہ پروگرام 2022 میں کالج میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے ذریعے محترم ایم ایل سی صاحب نے طلباء کے روشن مستقبل کی خواہش کی، اور یہ پیغام دیا کہ وہ پوری لگن اور محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں، آج کا دور ہربل کا ہے، یونانی ڈاکٹر نے معاشرے کی جو خدمت کی ہے خاصکر کووڈ-19 میں اس کی وجہ سے عوام میں اس کی مانگ تیزی سے بڑھی ہے، حکومت بھی اسے فروغ دے رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بہار میں یونانی کا روڈ میپ بتایا، جس میں انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے ذریعے کہا کہ بہار میں یونیانی نظام کو پورے ہندوستان میں بہترین بنایا جانا ہے تاکہ پورے ملک اور ملک سے باہر کے لوگ یہاں آکر اس کی خدمت لے سکیں جس کا آغاز عزت مآب وزیر اعلیٰ نے یونانی کالج کی مستقل عمارت کی تعمیر کے لیے 265 کروڑ روپے اور 10 ایکڑ زمین الاٹ کی ہے اور ہماری حکومت ہمیشہ یونانی نظام کی ترقی کے لیے کوشاں رہے گی۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر توحید کبریا نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی، ساتھ ہی کہا کہ آپ اچھے ڈاکٹر بنیں اور اپنا کام ایمانداری سے کریں اور ایم ایل سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں نیز آپ اور آپ کی موجودہ حکومت کو یونانی طریقہ کار پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔کالج کے پروفیسر ڈاکٹر تنویر عالم نے ایم ایل سی صاحب اور تمام نئے طلباء کا خیرمقدم کیا، انہوں نے آج کے دور میں یونانی کی افادیت اور توسیع کے بارے میں بات کی، بہار میں حکومت کی گزشتہ چند سالوں سے کی گئی کوششوں سے یونانی کے ساتھ ساتھ آیوش کے شعبے میں بھی پچھلے کچھ سالوں سے ہو رہے کاموں کی سراہنا کی۔ انہوں نے نئے طلباء سے کہا کہ ڈاکٹر بننے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔آپ ملک کے پہلے گورنمنٹ یونانی کالج میں آئے ہیں، جو کہ UG انٹیک کے مطابق ہندوستان کا سب سے بڑا کالج ہے، جس کی اپنی وراثت اور پہچان ہے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنی تعلیم کے دوران اس کے وقار کو برقرار رکھیں۔ یونانی طریقہ مستقبل کا طریقہ ہے، آپ دل لگا کر مطالعہ کریں، آپ کا مستقبل بھی روشن ہوگا، معاشرے کی خدمت کا یہ بہتر طریقہ علاج ہے۔اس موقع پر موجود انجمن خدام طب کے سکریٹری محمّد ساحل نے اسٹوڈنٹ یونین کی جانب سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب باقاعدگی کو برقرار رکھیں، کالج میں ہمیں ہر روز کوئی نہ کوئی اچھی معلومات سیکھنے کو ملتی رہیں گی۔ موجودہ پرنسپل کی تعریف کرتے ہوئے اُنکے ذریعہ کیے جانے والے کاموں کی ستائیس کیپروگرام کی نظامت ڈاکٹر جاوید اقبال نے کی۔اس موقع پر کالج کے پروفیسر شاہنواز اختر، پروفیسر نفیس احمد، پروفیسر ایم نظام الدین، پروفیسر رضی احمد، پروفیسر نجیب الرحمن، پروفیسر جمال احمد، پروفیسر نظام الدین، پروفیسر انس، پروفیسر تنویر عالم (کل)، ڈاکٹر مشکور، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر عطیہ، ڈاکٹر جنت خان، ڈاکٹر افسر، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر نواز، ڈاکٹر امان اللہ جمالی، ڈاکٹر سمرن کے ساتھ عادل وڈر، احمد رضا، صفیہ نیاز، حفیظ، مسعود الرحمان، عبدالموگنی، عاکف، روز آفرین، منزل ، امام، عالمگیر، ارمان، عزیز، اور کالج کے تمام طلباء موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *