پوری انسانیت بہار کی عظیم شخصیات کی مقروض ہے:گورنر

پٹنہ، 24 مارچ(اے بی این ): گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر نے گاندھی میدان، پٹنہ میں منعقدہ یوم بہار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار کی کئی شخصیات نے بہار کو مقدس بنایا ہے اور پوری انسانیت ان کی مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار گیت میں اس ریاست کی تاریخ اور اس کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ بہار دراصل ہندوستان کا مرکز ہے۔اس سال یوم بہار کے موضوع ‘یووا شکتی، بہار کی پرگتی‘ کو متعلقہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے اور یہ پروگرام نوجوانوں کی قوت کو بیدار کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی نوجوان قوت بیدار ہوتی ہے تو مکمل انقلاب برپا ہوتا ہے۔نوجوان طاقت کو صحیح رہنمائی دینے کی ضرورت بتاتے ہوئے گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کی سمت اور سوچ سے ہی مستقبل کی تعمیر ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ بہار کو خوشحال بنانے کا عہد کریں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم کی ٹی بی سے پاک ہندوستان مہم کو کامیاب بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے بھی کہااس موقع پر گورنر نے بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ قائم پویلین کا دورہ کیا اور ماحول دوست گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر گیا کے راستے شانتی نکیتن روانہ کیا۔اس موقع پر وزیر تعلیم ڈاکٹر چندر شیکھر، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیپک کمار سنگھ، گورنر کے پرنسپل سکریٹری مسٹر رابرٹ ایل چونگتھو، پاٹلی پترا اور نالندہ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر کمار روی اور دیگر موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *