’افسپا‘ کو لے کر مرکزی حکومت نے اٹھایا بڑا قدم، شمال مشرقی ریاستوں میں ’بے سکون‘ علاقے کم کیے گئے

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (افسپا) 1958 کے تحت آسام، ناگالینڈ اور منی پور میں ’متاثرہ علاقوں‘ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسٹر شاہ نے کہا کہ شمال مشرق (شمال مشرقی) خطہ تیزی سے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ شمال مشرقی علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا’’شمال مشرق کے لیے ایک تاریخی دن، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہند نے ایک بار پھر ناگالینڈ، آسام اور منی پور کے متاثرہ علاقوں کو افسپا کے تحت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ شمال مشرقی ہندوستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری کی وجہ سے لیا گیا ہے‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ نے شمال مشرقی خطے کو ترجیح دینے کے لیے وزیر اعظم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،’’ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار، وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرق میں سلامتی، امن اور ترقی کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں آج یہ خطہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔حکمراں بی جے پی مرکز کی سابقہ ​​متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت پر شمال مشرقی خطہ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتی رہی ہے۔ مسٹر شاہ نے شمال مشرق کے لوگوں کی زندگیوں میں’مثبت تبدیلی‘ لانے اور خطے کو باقی ہندوستان کے دلوں سے جوڑنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے شمال مشرق کے تین ریاستوں کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی۔دریں اثنا، وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا’’وزیر اعظم مودی پورے شمال مشرقی علاقے کو شورش سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ مرکزی حکومت اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہی ہے۔ سیکورٹی میں بہتری کی وجہ سےمودی حکومت نے 2015 میں تری پورہ اور 2018 میں میگھالیہ سے افسپا کے تحت پر متاثرہ علاقوں کے نوٹیفکیشن کو مکمل طور پر واپس لے لیا۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ متاثرہ رہ علاقوں کا نوٹیفکیشن پورے آسام پر 1990 سے لاگو تھا۔ مودی حکومت کی انتھک کوششوں سے سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کے نتیجے میں، افسپا کےتحتمتاثرہ علاقوں کو اپریل 2022 سے ریاست بھر میں نو اضلاع اور دوسرے ضلع کے ایک سب ڈویژن کو چھوڑ کر ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا تھا۔ یکم اپریل 2023 سے اسے صرف آٹھ اضلاع تک محدود کردیا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے کہا، “منی پور میںافسپا کے تحت ڈسٹربڈ ایریا ڈیکلریشن (امپھال میونسپلٹی ایریا کے علاوہ) 2004 سے نافذ ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی طرف سے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 1 اپریل 2022 سے چھ اضلاع کے 15 تھانوں کے علاقوں کو ڈسٹربڈ ایریا نوٹیفکیشن سے ہٹا دیا گیا تھا اور اب یکم اپریل 2023 سے افسپا کے تحت ڈسٹربڈ ایریا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
چار دیگر تھانوں تک توسیع دی گئی ہے۔ اس طرح منی پور کے سات اضلاع کے 19 تھانوں کو متاثرہ علاقوں کے طور پر ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا’’ متاثرہ علاقوں کا نوٹیفکیشن 1995 سے پورے ناگالینڈ پر لاگو تھا۔ افسپا کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے اس تناظر میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارش کے بعد 1 اپریل 2022 سے سات اضلاع کے 15 پولیس اسٹیشنوں سے ڈسٹربڈ ایریا کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، جبکہ یکم اپریل 2023 سے اسے تین دیگر تھانوں کے علاقوں سے واپس لے لیا جائے گا۔ اس لیے ناگالینڈ کے آٹھ اضلاع میں کل 18 تھانوں کے علاقوں کو افسپا کے تحت متاثرہ علاقوں کے نوٹیفکیشن سے ہٹایا جا رہا ہے۔

 

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *