پٹنہ (اے بی این)گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے اسکائوٹ اینڈ گائڈ کیمپس پٹنہ میں منعقد چندر گپت ساہتیہ مہوتسو کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب صرف تفریح کا ہی موضوع نہیں ہے بلکہ خطابت اور معلومات کا بھی ذریعہ ہے۔ انہوں نے ادبی کاموں کو سامنے لانے کی ضرورت بتائی۔ گورنر نے کہا کہ ادب سماج کا آئینہ ہوتاہوہے اور پرانا ادب اس وقت کے حالات سے ہمیں واقف کراتاہے۔ انہوں نے کتابوں کے مطالع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور ان کے گارجین کو بھی کتابوں کے مطالع کی عدات ڈالنی چاہئے۔ گورنر نے گھروں میں بھی ادب سے متعلق کتابوں کو رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اس موقع پر کتابوں کے مختلف اسٹال کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر بی این منڈل یونیورسیٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر امر ناتھ شرما، آر ایس ایس کے سنیل آمبیکر،ایم ایل سی پروفیسر راجندر پرساد گپتا، ڈاکٹر بالمکند پانڈے، نالندہ یونیوسیٹی کی ڈاکٹر اسمیتا سنگھ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔