اسرو کا ایل وی ایم-ایم3 /ون ویب ا-انڈیا 2مشن کامیاب

سری ہری کوٹا (آندھرا پردیش) 26 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے اتوار کو یہاں شار رینج سے ایک وقف شدہ دوسرے تجارتی لانچ میں ایل وی ایم-ایم 3 مشن کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے ساتھ ہی برٹین ون ویب کے سبھی 36 سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں (ایل ای او) میں نصب کیا۔ایل وی ایم-3 راکٹ نے ساڑھے 24 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد شار لانچ سینٹر کے دوسرے نمبر کے لانچ پیڈ سے صبح 9 بجے مقررہ وقت پر اڑان بھری اور سیٹلائٹس کو ایل ای او مدار میں قائم کردیا۔ 36 سیٹلائٹس کا کل وزن تقریباً 5,805 کلوگرام تھا۔اسرو نے کہا کہ تقریباً 20 منٹ بعد تمام 36 سیٹلائٹس کو لانچ وہیکل سے الگ کر دیا گیا اور مرحلہ وار انداز میں 450 کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں نصب کردیا۔اسرو نے کہا کہ موجودہ مشن، ایل وی ایم – ایم3، نیوز اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) کا برطانیہ کے لیے دوسرا وقف تجارتی سیٹلائٹ مشن ہے۔مشن کی کامیابی کے بعد، اسرو نے ٹویٹ کیا ’’ایل وی ایم 3 ایم 3/ون ویب انڈیا -2 مشن مکمل ہو گیا! تمام 36 ون ویب جین-1 سیٹلائٹس کو مطلوبہ مدار میں رکھا گیا تھا۔ اپنی مسلسل چھٹی کامیاب پرواز میں، ایل وی ایم 3نے زمین کے نچلے مدار میں 5,805 کلوگرام پے لوڈ کو کامیابی کے ساتھ داخل کیا۔مشن کے بعد مشن کنٹرول سینٹر میں سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے کامیاب مشن کے لیے این ایس آئی ایل، اسرو اور ون ویب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اسرو کی ہیوی لفٹ لانچ وہیکل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خلائی جہازوں کو درست مدار میں رکھا۔انہوں نے اس مشن کے لیے اور اتنے کم وقت میں اسے شروع کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس لانچ وہیکل کی بھروسے کی کامیابی پر کام کرنے پر اسرو کے سائنسدانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ’’ہم اس راکٹ کے ساتھ مستقبل کے مشنوں کے لیے اپنے صارفین کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘ڈاکٹر سومناتھ نے کہا کہ مشن کی کامیابی نے ان کی ٹیم کو ہندوستان کے پہلے انسان بردار فلائٹ مشن ’گگن یان‘ کی طرف آگے بڑھنے کا اعتماد دیا ہے، جس کے لیے خلابازوں کو لے جانے کے لیے ایل وی ایم راکٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ایک ٹویٹ میں، ون ویب نے کہا ’’ون ویب لانچ 18 ایک کامیابی ہے! ہماری ٹیم نے آج صبح لانچ کیے گئے تمام 36 سیٹلائٹس سے رابطہ کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب ہم نے عالمی کوریج کے لیے درکار تمام سیٹلائٹس لانچ کر دیے ہیں۔

 

About awazebihar

Check Also

شمالی بہار میں سرخ دھاری والے آم کے پھل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے ایڈوائزری جاری ‘ ڈاکٹروں کی صلاح پر کریں کام

پٹنہ : انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے سینٹرل سب ٹراپیکل ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، رحمن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *