Breaking News

حزب مخالف کے لیڈروں کو ہراساں کئے جانے کے خلاف کانگریس کا دھرنا

سمستی پور:مورخہ 26/مارچ(محمد خورشید عالم) بہار پردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ضلع کانگریس کمیٹی سمستی پور کے زیراہتمام ہفتہ کو بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت کے ذریعہ اپوزیشن لیڈروں کو غیر جمہوری، بے حیائی اور غیر منصفانہ طور پر ہراساں کرنے کے لیے ، سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس محکمہ کا غلط استعمال کرکے ایک سازش رچنے کا کام کر رہی ہے اسکے خلاف بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر ایک روزہ دھرنا منعقد کیا گیا۔
دھرنا کی قیادت ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر محمد ابو تمیم نے کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج مرکز کی مودی حکومت پوری طرح سے تاناشاہ بن چکی ہے اور حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو طرح۔طرح سے ہراساں کر اسے خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔جس طرح سے آج پورے ہندوستان میں مودی یا مرکزی حکومت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں ایسے لوگوں کو مودی حکومت تنگ و تباہ کرنے،جیل بھیجنے میں اپنی پوری توانائی صرف کر رہی ہے جو کہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔کانگریس کے ضلع صدر جناب تمیم نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جب اڈانی کے خلاف مورچہ کھولا تو مودی کی حکومت راہل گاندھی کو خاموش کرنے اور تمام حزب مخالف کی زبان کو بند کرنے کے لئے راہل گاندھی کی رکنیت کو ختم کرادیا۔ ایک راہل گاندھی کی آواز کو ایوان میں بند کیا گیا ہے لیکن ابھی بھی ایوان میں حزب مخالف کے درجنوں راہل گاندھی ہیں جو سنسد سے سڑک تک آواز اٹھانے کا کام کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام مودی جی کی ہٹلر شاہی کو دیکھ رہی ہے اور وقت کا انتظار کر رہی ہے۔وقت آنے پر عوام مودی حکومت کو ایسا جواب دیگی دنیا اسے دیکھیگی۔ اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے نائب صدر دیویندر نارائن جھا، رام ادگار مہتو، ضلع جنرل سکریٹری مکیش کمار چودھری، سنیل پاسوان، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر رتیش کمار چودھری، کانگریس ایس سی/ایس ٹی شعبہ کے صدر کامیشور پاسوان، ٹاون صدر ڈومن رائے، بلاک صدر عبدالمالک، اروند کمار سنگھ، محمد فیروز انصاری، رام بلاس رائے، وشوناتھ سنگھ ہزاری، انیل کمار تیواری، محمد محی الدین، محمد انوارل، سورج پرکاش رام، گوربھ چوہان، گوپال کمار شرما، چندر بھوشن کمار، بھاگیہ نارائن سنگھ، معین رضا، بالمکند رائے، پرکاش چند چودھری، پرمانند مشرا سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *