وزیراعظم کے خلاف بولناپسماندہ طبقات کی توہین ہے تو نتیش کمار کے ڈی این اے پر سوال کھڑا کرنا کیا تھا: للن

پٹنہ 26 مارچ (اے بی این )جے ڈی یو کے قومی صدر ورکن پارلیمنٹ مسٹر راجیو رنجن سنگھ ’للن‘نے بی جے پی لیڈروں کے بیان پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف بولنا پسماندہ طبقات کی توہین ہے، تو وزیر اعلیٰ مسٹر نتیش کمار کے ڈی این اے پر سوال کھڑا کرنا کیا تھا؟مسٹر للن نے ٹویٹ کیا کہ ’بی جے پی کے چھوٹکا سے لیکر بڑکا نیتا سب مکھن کا کنستر لگاکر بول رہے ہیںکہ ملک کے معزز وزیر اعظم کے خلاف بولنا پسماندہ طبقے کی توہین ہے مجھے تو ہنسی بھی آتی ہے۔ہم انہیں 25 جولائی 2015 کی یاد دلانا چاہتے ہیں جب محترم وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی جی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی کے ڈی این اے پر سوال اٹھایا تھا کہ مسٹر نتیش کمار جی کس طبقے سے آتے ہیں؟ بی جے پی کے لیڈرکم ازکم جواب تو دیں۔

 

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *