میٹرک امتحان میں محمد سعد اختر کی نمایاں کامیابی۔

بیگوسرائے ،بکھری(نمائندہ) بکھری تھانہ حلقہ کے چک حمید گائوں باشندہ مفتی محمد شمیم القاسمی کے صاحبزادے محمد سعد اختر نے میٹرک امتحان ۲۰۲۳ میں نمایاں کامیابی حاصل کر اپنے والدین و القاسمی فیملی کے تمام ارکان کے ساتھ گائوں کا نام روشن کیا ۔
ایس ایل یو این ہائی اسکول شکرپورہ کے طالب علم محمد سعد اختر ، جس کا رول کوڈ ۲۶۰۸۴ و رول نمبر ۲۳۰۰۱۷۲ ہے ،نے ۸۶ فیصد (۴۳۰) نمبر حاصل کیا ،بات چیت میں بتایا کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
محمد سعد اختر کی اس کامیابی پر والد مفتی محمد شمیم القاسمی ، بھائی محمد قیصر اعظم ،مفتی طارق اعظم قاسمی،حافظ محمد مغیث الرحمان،محمد شمس الضحٰی، بہنوئی محمد ابو اخلاص، نبی حسین و محمد جاوید نے مبارک باد دیا اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *