Breaking News

بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کا کام جلد شروع کرائیں

پٹنہ، 01 اپریل(اے بی این )بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کی جنرل کونسل کی پہلی میٹنگ وزیراعلی و چانسلر بہار انجینئرنگ یونیورسٹی جناب نتیش کمار کی صدارت میں 1 انے مارگ پر واقع ‘سنکلپ میں منعقد ہوئی۔سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ کے سکریٹری جناب لوکیش کمار سنگھ نے ایک پرزنٹیشن کے ذریعے بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کے مجوزہ پہلے قانون کے اہم نکات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بورڈ آف اسٹڈیز، فنانس کمیٹی، تقرری کی دفعات، الحاق دینے کے حوالے سے شرائط اور طریقہ کار وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔
میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں نے میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کی ہے، آپ لوگوں کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ ہر ضلع میں انجینئرنگ کالج کھولے گئے ہیں۔ انجینئرنگ کالجوں میں داخلے میں کم از کم ایک تہائی نشستیں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ طلباء اور طالبات جتنے زیادہ تعلیم یافتہ ہوں گے اتنا ہی سماج آگے بڑھے گا۔ انجینئرنگ کالج میں پڑھائی صحیح طریقے سے کی جائے اور امتحانات مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں۔ انجینئرنگ کالج کے طلباء کا پس منظر بہت اچھا ہے۔ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ تکنیکی شعبوں کے علاوہ انتظامی شعبے میں بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قابل احترام اٹل جی کی حکومت میں جب ہم مرکز میں وزیر تھے تو ریلوے کی وزارت میں بھی کئی تکنیکی کام کئے گئے تھے۔ ہم بہار کالج آف انجینئرنگ کے طالب علم تھے، ہم نے اس ادارے کو این آئی ٹی بنایا۔ بہار میں آئی آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ شروع کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے زمین کے ساتھ ساتھ دیگر امداد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کالج میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور تفریح ​​کا بھی انتظام ہونا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کا کام جلد شروع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بہار انجینئرنگ یونیورسٹی میں مزید عہدے نکالنے کی ضرورت ہے تو اس کے لئے انتظامات کئے جائیں۔ اساتذہ اور عملے کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ بہار انجینئرنگ یونیورسٹی سے منسلک افسران انجینئرنگ کالجوں کا معائنہ کریں اور جہاں کوئی مسئلہ نظر آئے یا کچھ تجاویز ہوں تو فوری طور پر محکمہ کو مطلع کریں تاکہ اس پر فوری کارروائی کی جاسکے۔ طلباء کو انجینئرنگ کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم بھی دیں تاکہ جب وہ اپنے کام کے علاقے میں جائیں تو ایمانداری اور محنت سے کام کریں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ www.beu-bib.ac.in کا ​​بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر فنانس ،کمرشیئل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، وزیر تعلیم جناب چندر شیکھر، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب سمیت کمار سنگھ، بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین جناب ادے کانت مشرا، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر عامر سبحانی، محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر دیپک کمار سنگھ، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، وزیراعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر سریش کانت ورما، ممبر سکریٹری، آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، نئی دہلی پروفیسر راجیو۔ کمار، ڈائریکٹرانڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پٹنہ، پروفیسر ٹی این سنگھ، ڈائریکٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پٹنہ کے ڈائریکٹر پروفیسر پی کے جین، چندر گپت انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پٹنہ کے ڈائریکٹر پروفیسر رانا سنگھ، ڈیولپمنٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ پٹنہ کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈی پی مشرا،بختیار پور انجینئرنگ کالج کےپرنسپل پروفیسر کمار سریندر، دربھنگہ انجینئرنگ کالج کے پرنسپل پروفیسر سندیپ تیواری، بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کے رجسٹرار مسٹر پردیپ کمار اور دیگر افسران موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

وزیر اعلیٰ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر منعقد پروگرام میں شرکت کی

پٹنہ، 02 اکتوبر 2023:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *