انتظامیہ الرٹ سہسرام و بہار شریف میں حالات پر امن : چیف سکریٹری

پٹنہ(اسٹاف رپورٹر)ڈی جی پی آر ایس بھٹی نے کہا کہ ریاست میں نظم نسق کی صورتحال پور ی طرح پرامن ہے۔گذستہ دنوں بہار کے سہسرام اور بہار شریف میں ہوئی فرقہ ورانہ فساد کے معاملے میں اب تک 109 لوگوں کی گرفتاری ہو چکی ہے۔رام نومی کے دوران بہار میں 5 ضلعوں میں تشدد برپا ۔اسے لیکر چیف سکریٹری عامر سبحانی اور ڈی جی پی راجوندر سنگھ بھٹی نے اتوار کو میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سماج اور قانون کے دشمن کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ بہار میں گذستہ دو دنوں میں رام نومی کو لیکر پوری تیاری تھی ۔ہیڈ کواٹر سے افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ ہوئی تھی۔گذستہ سال کے واردات کو دھیان میں رکھتے ہوئے خفیہ انپٹ بھی شیئر کیا گیا تھا۔ بہار شریف اور سہسرام میں فساد رونما ہوئے لیکن جلد ہی ان پر قابو پا لیا گیا۔حالات اب قابو میں ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی حالات کا جائزہ لیا ہے۔اور معاملات کی جانکاری لی۔انہوں نے ہر قیمت پر امن و امان اور نظم و نسق کو بنائے رکھنے کیلئے اور قصور واروں پر کاروائی کرنے کو کہا ہے۔ وہیں ڈی جی پی نے کہا کہ حالات قابو میں ہےشرپسندوں کی لگاتار شناخت کر کےگرفتاری کی جا رہی ہے۔ سہسرام میں ایک شخص کی جو موت ہوئی ہے وہ بم بنا رہا تھا اسی دوران موت ہوئی۔اس کیلئے ایف ایس ایل کی ٹیم پٹنہ سے گئی ہے۔زخمی شخص مجرمانہ کردار کا ہے۔ انپٹ کی بنیاد پر پولس عملے تعینا ت کیے گئے تھے۔ چار کمپنی سنٹرل سے مانگی گئی جو مل گئی ہے۔ہر سال رام نومی پر اضافی دستے مانگی جاتی ہے۔ہر جلوس کو باضابطہ طور پر لائسنس دیا گیا تھا۔کسی نے اگر غیر قانونی کام کیا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی۔ سبھی پر جانچ چل رہی ہے۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *