شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کریں: نتیش

پٹنہ، 2 اپریل (اے بی این) وزیر اعلی نتیش کمار نے آج افسران کو ہدایت دی کہ وہ بہار شریف اور سہسرام میں رام نومی جلوس کے دوران پیش آنے والے واقعات کے سلسلے میں شرپسندوں کی شناخت کریں اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں۔
مسٹر کمار نے اتوار کو یہاں ایک انے مارگ واقع ‘سنکلپ’ میں بہار شریف اور سہسرام میں رام نومی جلوس کے دوران ہوئے واقعہ پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی اور تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری لی ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پوری طرح الرٹ رہیں، پورے طور پر مستعد رہیں۔ تمام چیزوں پر مسلسل نظر بنائے رکھیں۔ شرپسندوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ اس پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی حالت میں کوئی گڑبڑی نہ کرپائے۔ امن و امان کو مکمل طور پر برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں پر نظر رکھیں۔
وزیراعلیٰ نے چیف سکریٹری عامر سبحانی اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آر ۔ ایس۔ بھٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے بلا تاخیر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان سے بات کرکے مکمل معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو حقائق سے آگاہ کریں تاکہ کوئی افواہ نہ پھیلے اور لوگ الجھن میں نہ پڑیں۔ مسٹر کمار نے پٹنہ ڈویژن کے کمشنر، شاہ آباد رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، روہتاس اور نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے بات کرنے کے بعد صورتحال کی جانکاری لی ۔ انہوں نے بہار شریف میں رام نومی جلوس کے دوران پیش آنے والے واقعہ میں متوفی کے والد اور بھائی سے فون پر بات کی، تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ کی مکمل معلومات لی۔ وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کے لواحقین کو وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے پانچ لاکھ روپے کی ایکس گریشیا گرانٹ دینے کی ہدایت کی۔ میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری عامر سبحانی، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آر ۔ ایس۔ بھٹی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس۔ سدھارتھ اور دیگر سینئر پولیس افسران موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *