جل جیون ہریالی مہم کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں

پٹنہ (اے بی این) چیف سکریٹری بہار عامر سبحانی نے آج بامیتی پٹنہ میں جل جیون ہریالی مہم کے تحت ’’جل جیون ہریالی دیوس ‘‘ پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں کسانوں کی ضروریات کے مد نظر متبادل فصلوں ٹپکن سینچائی ، جیوک کھیتی اور زراعت میں نئی تکنیک کے استعمال کے موضوع پر بات چیت کی۔ اس میںبہار کے سبھی 38 اضلاع سے افسران اور کسان بھی ویب کاسٹنگ کے توسط سے جڑے تھے۔ اس پروگرام میں جل جیول ہڑیالی مہم کے تحت اچھے کام والے کسانوں کو مومینٹو اور سند دے کر نوازہ گیا۔ چیف سکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جل جیون ہڑیالی ایک بڑا پروگرام ہے جس کے اچھے اثرات دیکھے جارہے ہیں۔ اس پروگرام کو مزید تیزی سے بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس پروگرام کیلئے منصوبہ کی منظوری ، الاٹمنٹ اور کسانوں کی ٹریننگ وغیرہ کے کام اپریل سے لے کر جون تک کر لینے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی انھوں نے جل جیون ہریالی مہم کے تحت قبل سے بنے عوامی آبی ڈھانچوں، تالاب، پوکھر، کنواں، ندی، نالہ، آہر، پین کی تجدیدکاری کے ساتھ ساتھ نئے آبی ذرائع کا استعمال زیادہ سےزیادہ کرنے کی بات کہی۔ اس منصوبہ کے تحت کی جارہی شجرکاری کا رکھ رکھاؤ کیاجائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اسکیم تاریخ رقم کرے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے ریاست کی خوشحالی اور سنہرے مستقبل کی دعا کی۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ زراعت ڈاکٹر بی راجندر نے کہا کہ بہار میں چلائی جارہی جل جیون ہڑیالی مہم پر بحث آج پورے ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا میں ہورہی ہے۔ فی الحال بارش کی بے ضابطگی ،درجہ حرارت میں تبدیلی، زیر زمین، پانی کی سطح گرنے سے فصلوں کی پیداوار میں دقت ہورہی ہے۔ اس لئے اس اسکیم کی ضرورت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آب وہوا تبدیلی سے ہونے والے بحران سے بچنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ اور اس سے جڑی منصوبوں کا صدفیصد فائدہ کسانوں کو پہنچانا ہوگا۔ تاکہ کسانوں کی سطحی زندگی میںسدھار ہوسکے اور فصلوں کی پیداوار اور پروڈکٹ میں اضافہ ہوسکے۔

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *