پٹنہ 6اپریل ،(اے بی این) : وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 1، انے مارگ واقع سنکلپ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چھوٹے آبی وسائل کے محکمے کی 715 کروڑ روپے کی لاگت والی 628 سطحی آبپاشی اور پانی ذخیرہ کرنے کی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں چھوٹے آبی وسائل محکمہ کی جانب سے منعقدہ افتتاحی اور سنگ بنیاد ر پروگرام میں موجود تمام لوگوں کو مبارکباد اور استقبال کر تا ہوں ۔ آج محکمہ چھوٹے آبی وسائل کی 242 اسکیموں کا افتتاح اور 386 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ 99 آہر پائن، 85 تالاب، 22 چیک ڈیم اور 36 لفٹ اریگیشن اسکیموں کا افتتاح کیا گیا ہے اور 222 آہر پائن، 113 تالاب، 22 چیک ڈیم اور 29 لفٹ اریگیشن اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ جن اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ان کو بھی تیزی سے مکمل کریں۔ سال-7 2006میں چھوٹے آبی وسائل محکمہ کا بجٹ 262 کروڑ روپے تھا جو اب بڑھ کر 1020 کروڑ ہو گیا ہے۔ چھوٹے آبی وسائل محکمہ کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، دیہی علاقوں میں آبپاشی کی سہولیات فراہم کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔ دیہی علاقوں میں زیادہ تر کام چھوٹے آبی وسائل کے محکمے کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2019 میں تمام پارٹیوں کے ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل کے ساتھ 8 گھنٹے کی میٹنگ کے بعد جل جیون ہریالی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جل، جیون، ہریالی کا مطلب ہے کہ پانی اور ہریالی ہے تب ہی سب کی زندگی محفوظ ہے۔ اس سکیم کے تحت تالاب، آہر، پائین اور کنویں کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ کنویں اور ہنڈ پائپ کے پاس پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سوختہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ جنگلات اور پہاڑی علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے چیک ڈیم بھی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 19 جنوری 2020 کو بہار میں جل ،جیون، ہریالی مہم کے سلسلے میں اب تک کی سب سے بڑی انسانی زنجیر بنائی گئی تھی۔ اس انسانی زنجیر میں 5 کروڑ سے زیادہ لوگ شامل ہوئے تھے۔ گنگا واٹر سپلائی اسکیم کے تحت گیا، بودھ گیا اور راجگیر میں گنگا کا پانی پہنچایا گیا ہے۔ ان علاقوں میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شکل میں گنگا کا پانی دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ گنگا جل کو اس سال نوادہ بھی پہنچایا جائے گا۔ گیاجی ربڑ ڈیم پھلگو ندی پر بنایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے عقیدت مندوں اور سیاحوں کو کافی سہولت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ نجی عمارتوں میں بھی بارش کے پانی کے ذخیرہ کے بارے میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ بہار سے جھارکھنڈ کی علیحدگی کے بعد بہار کا سبز احاطہ صرف 9 فیصد رہ گیا۔ سال 2012 میں ہم نے ہریالی مشن شروع کیا۔ اس کے تحت 24 کروڑ پودے لگانے کا ہدف تھا جس میں سے 22 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ جل جیون ہریالی مہم کے تحت چار سالوں میں 10 کروڑ 72 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔ بہار کا سبز احاطہ اب 15 فیصد ہے۔ اسے 17 فیصد تک لے جانا ہے۔ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے۔ آپ تمام چیزیں سوشل میڈیا پر دستیاب کرائیں۔ بہار میں بہت سے اچھے کام ہوئے ہیں جن کا چرچا کیا جاتاہے۔ جو کام نہیں کرتے ان کا ذکر ہو تا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جل ،جیون، ہریالی مہم کوئی عام مہم نہیں ہے۔ اس میں 11 اجزاء شامل ہیں۔ سال 2019 میں جب امریکہ کے بل گیٹس بہار آئے تھے، جب وہ یہاں سے واپس ہوئے اور دہلی گئے تو انہوں نے بہار کی اس مہم کی بہت تعریف کی۔ سال 2020 میں اقوام متحدہ میں بھی مجھے اس مسئلے پر بولنے کا موقع ملاتھا۔ آہر، پائن نیٹ ورک کا کام بہار کے جنوبی علاقے میں 5ہزار سال قبل شروع ہوا تھا۔ اس وقت کے لوگ بھی اس کی اہمیت کو سمجھتے تھے۔ چھوٹی چھوٹی ندیوں کو جوڑنے کا کام بھی چل رہا ہے۔ ہمیں موسم کے حوالے سے زیادہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ کبھی کم بارش اور کبھی زیادہ بارش ہو نے کی وجہ سے کسانوں کو نقصان ہو نے پر ہم لوگ کسانوں کی مدد کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے تمام انجینئر ان علاقوں کا دورہ کرتے رہیں اور مزید کیا کام کرنے کی ضرورت ہے اس کا جائزہ لیں۔ گاؤں کے لوگ دیہی علاقوں میں اچھا کام کرنے والے انجینئر کو سراہتے ہیں۔ محکمے کو نہ صرف تعمیراتی کام کرنا ہے بلکہ اس کے منٹن کا کام بھی کرنا ہے۔ درخت لگانے کا کام بھی جاری ہے۔ فصل کی باقیات کو نہ جلانے کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتے رہیں۔ پھر بھی کچھ لوگ بھوسا جلاتے ہیں۔ یہ اچھا نہیں ہے ہم شمسی توانائی کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ شمسی توانائی ہی اصل توانائی ہے۔ جب زمین باقی نہ رہے تب بھی شمسی توانائی موجود رہے گی۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں جتنی بجلی کی ضرورت ہے اس سے زیادہ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آ پ لوگ اچھی طرح سے کام کر تے رہیں گے۔اس پروگرام کو نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جناب جینت راج، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی، چھوٹے آبی وسائل محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب روی منوبھائی پرمار نے خطاب کیا۔پروگرام میں وزیر اعلیٰ کا استقبالروی منوبھائی پرمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری، چھوٹے آبی وسائل محکمے نے پھولوں کا گچھا اور سبز پودا پیش کر کے کیا۔
پروگرام کے دوران چھوٹے آبی وسائل محکمہ کی اسکیموں پر مبنی ایک مختصر فلم کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر اقلیتی فلاح کے وزیر جناب زماں خان، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب دیپک کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری فینانس محکمہ اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری جناب ونود سنگھ گنجیال۔ وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار،وزیر اعلیٰ کے او ایس دی منسٹر مسٹر گوپال سنگھ،چھوٹے آبی وسائل کے ایڈیشنل سیکریٹری مسز شیلجا شرماموجودتھیں۔ جبکہ ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے دیہی ترقیات کے وزیر جناب شرون کمار ، ممبران اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل ، مختلف اضلاع کے ڈی ایم سمیت چھوٹے آبی وسائل حکمہ کے دیگر انجینئر اور افسران منسلک تھے ۔
