پٹنہ 6اپریل ،(اے بی این) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج مظفر پور ضلع کے تحت موتی پور کے مرار پور میں قائم اناج پر مبنی ایتھنول پلانٹ نام پلیٹ کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے ایتھنول پلانٹ کا دورہ بھی کیا۔
خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ایتھنول پلانٹ رکن پارلیمنٹ مسز وینا دیوی اور رکن قانون ساز کونسل مسٹر دنیش پرساد سنگھ کی کوششوں سے قائم ہوا ہے۔ ان کے بچوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ گزشتہ سال بھی یہاں آکر ہم نے زیر تعمیر پلانٹ کا کام دیکھا تھا اور کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی تھی۔ اب یہاں کام شروع ہو گیا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے۔اس ایتھنول پلانٹ میں وافر جگہ ہے۔اگر آپ سب اس کام کو آگے بڑھائیں تو بہت اچھا ہو گا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں نے بہار میں ایتھنول پلانٹ لگانے کے لیے سال 2007 میں ہی ریاستی حکومت سے قانون مرکز کو بھیجا تھا اور بہار میں ایتھنول پلانٹ لگانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس وقت دوسری ریاستوں سے لوگ یہاں آکر صنعتیں لگانے میں دلچسپی ظاہر کی اور تقریباً 31 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔گنا سے ایتھنول بنایا جاتا تویہ بڑی بات ہوتی، لیکن اس وقت کی مرکزی حکومت نے ہم لوگوں کی تجویز قبول نہیں کی۔ مرکز نے یہ کہتے ہوئے تجویز کو قبول نہیں کیا کہ گنے سے چینی کی پیداوار ضروری ہے، اس لیے ایتھنول بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سال 2020 کے بعد معلوم ہوا کہ مرکزی حکومت ایتھنول کی پیداوار سے متعلق پالیسی بنا رہی ہے، تب ہم نے محترم وزیر اعظم سے ملاقات کرکے بہار میں ایتھنول پلانٹ لگانے کے سلسلہ میں سال 2007 میں اور اس کے بعد جتنی بھی کو ششیں کی گئی ان تمام چیزوں سے انہیں آگاہ کرایا۔ اس سلسلے میں لکھے گئے خطوط کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔ ہم لوگوں نے کہا کہ گنے، مکئی اور ٹوٹے ہوئے چاولوں سے بھی ایتھنول بنایا جا سکتا ہے۔ ہم نے بتایا کہ بہت پہلے سے ایتھنول پلانٹ لگانے کی ہماری خواہش تھی۔ سید شاہنواز حسین جی سے ہمارا ذاتی تعلق ہے۔ وہ یہاں موجود ہیں، یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ دوسرے لوگ یہاں آنے کی ہمت نہیں کرتے۔ بہار میں کئی ترقیاتی کام کئے گئے ہیں لیکن ہمارے کاموں کا ذکر نہیں ہو تاہے۔ ہم نے بہار میں ایتھنول پلانٹ لگانے کے لیے لوگوں سے تجاویز مانگی۔ تو ہمیں152 تجاویز موصول ہوئیں لیکن مرکزی حکومت نے صرف 17 تجاویز کو ہی اپنی منظوری دی۔ پورنیہ، گوپال گنج اور بھوجپور سمیت بہار میں 15 مقامات پر ایتھنول پلانٹ لگانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ یہاں پر بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔ آج اس کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ مظفر پور ضلع میں چار مقامات پر ایتھنول پلانٹ لگائے جانے تھے جن میں سے ایک جگہ پر کام مکمل ہو چکا ہے اور دوسری جگہوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ باقی 11 مقامات پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ ہر بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم بہار میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ ستمبر 2022 میں، ہم یہاں آئے اور زیر تعمیر پلانٹ کو دیکھا تھا۔
وزیر اعلیٰ ن کہا کہ ’بھارت اورجا ڈسٹلریز پرائیویٹ لمیٹڈ ‘کا یہ ایتھنول پلانٹ 23 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جس کی لاگت 152 کروڑ روپے ہے۔ ہم سید شاہنواز حسین جی سے کہیں گے کہ بہار میں ایتھنول پلانٹس کی تعداد بڑھانے کی کوشش کریں۔ اگر مرکز پلانٹ کی تعداد بڑھاتا ہے تو ہم آپ کو کریڈٹ دیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں صنعت کو فروغ دینے کے لیے بہت کام کیے گئے ہیں۔کاروباری لوگوں کو ریاستی حکومت کی طرف سے بہت ساری سہولیات دی گئی ہیں۔ ہر مذہب اور برادری کے لوگوں کو آگے لے جانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ بہار میں صنعت کو فروغ دینے کے لیے صنعت کاروں کو بیاڈا کی زمین 80 فیصد رعایت پر دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ،وزیر اعلیٰ ادمی یوجنا کے تحت، ریاستی حکومت لوگوں کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دے رہی ہے تاکہ وہ اپنی صنعت قائم کر سکیں۔ اس میں 5 لاکھ روپے کی گرانٹ اور 5 لاکھ روپے کا بلاسود قرض لوگوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ جس میں اونچی ذات اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو 5 لاکھ روپے کی گرانٹ اور 5 لاکھ روپے کا قرض صرف 1 فیصد کی شرح سود فراہم کیا جا رہا ہے۔ سال 2018 میں، ادمی یوجنا کے فوائد درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے لوگوں ملتا تھا۔ سال 2020 میںاسے انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے بھی شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تمام مذاہب ،فرقہ سے منسلک لوگوں کو وزیر اعلیٰ اُدھمی منصوبہ کا فائدہ دیا جانے لگا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں خواتین کو بااختیار اور مالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔ 1 کروڑ 30 لاکھ دیدیاں جیویکا گروپ سے منسلک ہو چکی ہیں۔ لڑکیوں کی تعلیم دینے اور آگے بڑھانے کے لیے سائیکل اسکیم کے ساتھ ساتھ دیگر اسکیمیں بھی شروع کی گئیں۔ سرکاری خدمات میںخواتین کو 35 فیصد ریزرویشن فراہم کیا گیا۔ بہار ایک غریب ریاست ہے لیکن ہماری اقتصادی ترقی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ بہار کی فی کس آمدنی 54 ہزار 383 روپے ہے جبکہ ملک کی فی کس آمدنی 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ اگر بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ مل جاتا تو بہار بہت ترقی کرتا۔ اس کے لیے بھی آپ سب کوشش کیجئے تاکہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ مل جائے۔ بہار کو ایتھنول پلانٹ لگانے کا زیادہ سے زیادہ موقع ملے۔اس سمت میں کو شش کر نے کی ضرورت ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’بھارت اورجا ڈسٹلریز پرائیویٹ لمیٹیڈ‘ کی ڈائریکٹر مسز کومل سنگھ اور مسٹر شوبھم سنگھ آپ دونوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں ۔آپ کی آمدنی میں اضافہ ہو تاکہ لوگ آپ سے حوصلہ پائیں اورزیادہ لگن سے کام کریں ۔ہم آپ لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ مرد اور عورت پوری تندہی کے ساتھ متحد ہو کر کام کریں، آپس میں محبت اور ہم آہنگی برقرار رکھیں۔ کچھ لوگ گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔ آپ سب مل کر کام کریں گے تب ہی ریاست اور ملک آگے بڑھے گا۔
