رانچی: جھارکھنڈ حکومت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے وزیر تعلیم جگن ناتھ مہتو کے اچانک انتقال پر لٹل اینجلس ہائی اسکول کے احاطے میں اساتذہ اور طلبہ کی طرف سے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے بعد کلاسز کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ لٹل اینجلس ہائی اسکول مین روڈ اور پنداگ رانچی میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اسکول کے ڈائریکٹر مسٹر مسعود کچھی نے وزیر تعلیم جگناتھ مہتو کو خراج عقیدت پیش کیا اور 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کلاس 9 اور 10 کے تمام طلباء اور اساتذہ کے ساتھ تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا۔ اور ان کے لیے دعا کی، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل کی دعا کی گئی۔اس تعزیتی اجلاس کا اہتمام کرتے ہوئے اسکول کی ہیڈ محترمہ رانی تبسم اور اسکول کی سینئر اساتذہ محترمہ سوشیلا دیوی، میناتی بنرجی اور اسکول کے تمام اساتذہ نے شری جگناتھ مہتو کو یاد کر خراج عقیدت پیش کیا۔
