حاجی پور (محمد آصف عطا)بھابھی کی محبت میں ایک شوہر نے اپنی ہی بیوی اور 10 سالہ بیٹے کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔وہیں قتل کا ثبوت چھپانے کے لئے مقتول کے جسم پر تیزاب ڈال دیا۔متوفی کے لواحقین کی طرف سے ہفتہ کو گاؤں والوں نے جھاڑی میں نعش دیکھی تو گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے فورینسک ٹیم کو بلایا اور تحقیقات میں مصروف ہے۔معاملہ ضلع کے جنداہا تھانہ علاقے کے تحت دھندھوا گاؤں کا ہے۔جہاں اروند کمار کا بھابھی مُنّی دیوی کے ساتھ غیر قانونی تعلقات تھے۔داماد اروند کمار بیٹی چنچل کماری کو مارتا تھا جبکہ چنچل کے والد پپو ٹھاکر کا کہنا ہے کہ 24 مارچ کی رات ان کی بیٹی پر حملہ کیا گیا اور فون پر بھی اسے قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ بیٹی 24 مارچ سے لاپتہ ہے۔اس کے بعد اس کے سسرال مہوا تھانہ کے وشن پور گاؤں گئے جہاں بیٹی چنچل اور پوتے آشیش کمار نہیں ملا۔لوگوں نے کوئی اطلاع نہیں دی اور بدتمیزی بھی کی۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔متوفی کے والد نے بتایا کہ 28 مارچ کو وہ اپنی بیٹی اور پوتے کے قتل کی ایف آئی آر درج کرانے مہوا تھانے گئے تھے۔مہوا تھانہ صدر پربھات رنجن سکسینہ نے بدتمیزی کی اور ایف آئی آر بھی درج نہیں کروائی۔مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ اگر پولیس ایف آئی آر درج کرتی تو بچی کی جان بچائی جا سکتی تھی۔دوسری جانب لاش ملنے کے بعد موقع پر پہنچے جنداہا تھانہ صدر وشوناتھ رام نے بتایا کہ خاتون اور بچے کی لاش ملی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ قتل کے بعد لاش پھینکی گئی ہے۔پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔واضح ہو کہ گزرے دن دو لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔دونوں لاش کی شناخت کرنے کے بعد جنداہا پولیس نے معاملے کا انکشاف کیا۔جس میں یہ بات سامنے آئی کہ شوہر نے بھابھی کی محبت میں اپنے ہی بیوی اور بیٹے کا قتل کر دیا تھا اور لاش کو تیزاب ڈال کر کھیت میں پھینک دیا تھا۔
