بی جے پی آئینی اداروں کو ختم کرکے تاناشاہی نافذ کرنا چاہتی ہے

پٹنہ (اے بی این ) جمہوریت کی آواز بند کئے جانے اور سازش کے تحت راہل گاندھی کی رکنیت چھینے جانے کے خلاف بھارتیہ یوا کانگریس کے قومی صدر شری نیواس ڈی بی جی اور بہار ریاستی یوا کانگریس صدر شیوپرکاش ، غریب داس اور بہار یوا کانگریس کے انچارج راجیش کمار سنی کی قیادت میں بہار کے پٹنہ میں جمہوریت بچاؤ عظیم الشان جلوس ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم سے جمہوریت بچاؤ مشعل جلوس نکالاگیا۔ جو راجہ پور پل ہوتے ہوئے بانس گھاٹ واقع ملک کے پہلے صدر جمہوریہ دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کے سمادھی مقام پر ختم ہوا۔ قومی یاتھ کانگریس صدر شری نیواس نے کہا کہ ملک میں جس طرح سے ذاتی اداروں کا غلط استعمال کیاجارہا ہے اس سے صاف دیکھائی دیتا ہے کہ غیر اعلانیہ ایمرجنسی پورے ملک میں لاگو ہے اور ملک میں لوگ سمجھ رہے تھے کہ یہ امرت کال نہیں مترکال کا دور ہے۔ شری نیواس نے بتایا کہ ہماری سابق قومی صدر راہل گاندھی کا ایک ہی سوال ہےکہ آخر 20 ہزار کروڑ جو سیل کمپنی میں ہے وہ کس کا ہے۔ آخر کیوں بھاجپا ملک کے سارے آلات کو استعمال کرکے اڈانی کو بچانا چاہتی ہے۔ بہار یوتھ کانگریس کے انچارج راجیش کمار سینی نے بتایا کہ جس طرح سے ملک کے ایم پی کی آواز کو بند کر دیاگیا ہے ، جس طرح سے بے روزگاری بلندی پر ہے ملک کی عوام اس پر سوال نہ اٹھائے اس کیلئے وزیر اعظم ، بھاجپا کے لوگ مدعہ کو بھٹکا کر اپنی انتخابی روٹی سیک رہے ہیں۔ لیکن عوام سب سمجھ رہی ہے اور بھاجپا کے لوگ مدعہ کو بھٹکاکر اپنی انتخابی روٹی سیک رہے ہیں۔ لیکن عوام سب سمجھ رہی ہے۔ اور آنے والے دنوں میں اس کاجواب ووٹ کی چوٹ سے دے گی۔ اس پروگرام میں سینئرلیڈر دولت امام، قومی سکریٹری ابو تنویر، آسوتوش تریپاٹھی، امت کمار، امردیپ، عارف نواز، وکاس کمار جھا، سید اعجاز انور، وجئے کرشن جھا،خوشبوچندرونشی، ایشا یادو، مکل یادو، وغیرہ موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *