کھڑگے کے فون پر نتیش کمار ہوئے سرگرم، خاموشی کے ساتھ دہلی روانہ

نئی دہلی / پٹنہ (اے بی این ایس ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار 11 اپریل کی شام اچانک دہلی کے لیے روانہ ہو گئے۔ نتیش کمار اپنی رہائش کے پچھلے دروازے سے نکلے اور ان کی گاڑی ایئرپورٹ کی طرف چلتی بنی۔
اس دوران نتیش کمار پوری طرح خاموش نظر آئے اور دہلی روانگی سے متعلق کسی طرح کا بیان میڈیا کو نہیں دیا۔ نتیش کمار کی یہ سرگرمی ایسے وقت میں دکھائی دے رہی ہے جب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے انھیں فون کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز دن سے ایسی خبریں سننے کو مل رہی تھیں کہ نتیش کمار دہلی کے لیے روانہ ہونے والے ہیں، لیکن اس کے پیچھے کا مقصد واضح نہیں تھا۔ لیکن جس طرح ملکارجن کھڑگے کے فون پر نتیش کمار دہلی روانہ ہوئے ہیں، اس سے ظاہر ہے کہ لوک سبھا انتخاب 2024 کے پیش نظر اپوزیشن اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوششیں اب تیز ہونے والی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ وزیر برائے آبی وسائل سنجے جھا بھی دہلی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نتیش کمار دہلی میں سرکردہ اپوزیشن لیڈران سے ملاقات کریں گے اور اس سلسلے میں پالیسی تیار کی جائے گی کہ بی جے پی کو کس طرح مرکز سے ہٹایا جائے۔ دہلی میں نتیش کمار کی ملکارجن کھڑگے کے علاوہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سے بھی ملاقات ہوگی۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *