اساتذہ نے سرکار سے نئی اساتذہ قانون واپس لینے کا کیا مطالبہ،وزیر اعلی،نائب وزیر اعلی،وزیر تعلیم کا پتلا جلایا

حاجی پور (محمد آصف عطا) بہار اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس یونین اسٹیٹ کمیٹی کی کال پر یونین کے اراکین نے بہار اسٹیٹ ٹیچر ریکروٹمنٹ رولز 2023 کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کے پتلے جلا کر شدید احتجاج کیا۔ضلع ہیڈکوارٹر حاجی پور مہا سنگھ گوپ گٹ کے احاطے میں مشتعل اساتذہ نے متفقہ طور پر ٹیچر ریکروٹمنٹ رولز 2023 کو منسوخ کرنے اور ریاست میں کام کرنے والے تمام ملازم اساتذہ کو ریاستی ملازم کا درجہ دینے، مساوی کام کے لیے یکساں تنخواہ اسکیل کے ساتھ ساتھ پرانی پنشن اسکیم کا مطالبہ کیا ہے۔ضلع صدر اُتپل کانت نے حکومت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اساتذہ کے صبر کا امتحان نہ لے ورنہ حکومت اساتذہ کے غصے کی آگ میں جل کر راکھ ہو جائے گی۔حکومت پر وعدے سے مکرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔اساتذہ نے بلاتاخیر مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اساتذہ نے یک آواز ہوکر کہا ہے کہ آج جو کچھ ملا ہے وہ ان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے نہ کہ کسی وزیر یا وزیر اعلیٰ کا۔تمام اساتذہ نے شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے۔مطالبہ فوری پورا نہ ہونے کی صورت میں تحریک چلائی جائے گی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے ضلع صدر محمد عظیم الدین انصاری نے حکومت کو سخت وارننگ دی ہے۔پروگرام میں ضلعی خزانچی رویندر کمار، نائب صدر رانا ابھے کمار، للت داس، راجاپاکر بلاک صدر وکیل رائے،مہوا بلاک صدر اشرفی داس،جنداہا بلاک صدر محمد اکبر علی، ستیندر کمار، منوج کمار، سکندر کمار، اشوک کمار، راجن کمار، پیکس صدر بچہ یادو، روی کمار اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *