پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)ایڈو رائز انڈیا کے ڈائریکٹر راہل کمار اور شکھر کیریئر انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر انجینئر ابھیشیک جھا، نوین جھا، انجینئر آسوتوش جھا نے مشترکہ طورپر کہاکہ ایڈو رائز انڈیا اور شکھر کیریئر انسٹی چیوٹ کے ذریعہ انجینئر داخلہ امتحان جے ای ای اور میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ کی تیاری کے لئے طلبہ کے لئے پٹنہ رویندر بھون میں سمینار کا انعقاد ہوا۔ اس پروگرام مہمان خصوصی اطلاعات وتعلقات عامہ کےوزیر سنجے کمار جھا نے طلبہ اور گارجین کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہار کے طلبہ میں میرٹ اور صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔ لگاتار بہار کے طلبہ ایڈورائز اور شیکھر انسٹی چیوٹ میں پڑھ کر جے ای ای اور نیٹ میں شاندار مظاہرہ کررہے ہیں ۔ وزیر نے انسٹی چیوٹ کے ٹاپر کو ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر مختلف انجینئر نگ اور میڈیکل کالج میں پڑھ رہے انسٹی چیوٹ کے طلبہ اور ان کے گارجین کو بھی نوازاگیا۔وہیں اس موقع پر ڈاکٹر ایم جی رائے ، این آئی ٹی پٹنہ ڈین ڈاکٹر امت کمار، آئی آئی ٹی پٹنہ کے ڈین مانویندر پاٹھک نے بھی خطاب کیا۔
