نتیش کی مہم تیز اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ پٹنہ میں

پٹنہ : (اے بی این )کرناٹک انتخاب کے بعد اپوزیشن اتحاد کی کوشش مزید تیز ہوں گی ۔ مئی کے تیسرے ہفتے میں پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی ایک بڑی میٹنگ ہونے کے آثار ہیں۔ اس میٹنگ میں اپوزیشن جماعتوں کے قد آور لیڈران شامل ہوں گے اس سے پہلے بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک سے مل سکتے ہیں ۔ ۵ مئی کو ان کے اڑیسہ جانے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ نتیش کمار سیکولر جماعتوں کے لیڈروں سے لگاتار رابطے میں ہے۔ منگل کو جے ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن عرف للن سنگھ نے اس سلسلے میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کی مانیں تو اپوزیشن جماعتوں کی پہلی بڑی میٹنگ پٹنہ میں 17 یا 18مئی کو ہوگی۔ 24اپریل کو کولکاتا میں نتیش کمار سے ملاقات کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پٹنہ میں ہوگی اور وہ اس میں شامل ہوں گی ۔ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے مہم میں نتیش کمار اب تک کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے ‘ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ‘ دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال ‘ سی پی ایم لیڈر سیتا رام یچوری ‘ سی پی آئی لیڈر ڈی راجا ‘ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور ممتا بنر جی سے مل چکے ہیں ۔ ان سبھی ملاقات میں آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو سایے کی طرح ان کے ساتھ رہے ہیں۔ ان کا اگلا مقام اڑیسہ ہے ۔
نتیش کمار اب تک جتنے اپوزیشن لیڈروں سے ملے ہیں انہوں نے اپوزیشن کو متحد کرنے کی پہل کو سراہا۔ سب نے ایک قدم آگے بڑھ کر استقبال کیا۔ اب ان تمام لیڈروں کی ایک مشترکہ میٹنگ کرنے کی تیاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹنہ میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں اپوزیشن جماعتوں سمیت کانگریس اور بام پنتھی لیڈروں کا شامل ہونا یقینی ہے۔ یہ میٹنگ بہت ہی اہم ہوگی۔ میٹنگ میں ان تمام پہلوؤں پر بات چیت ہوگی جو کانگریس ‘ بام دل اور علاقائی پارٹیوں کے ایک منچ پر آنے کی راہ میں رکاوٹ رہے ہیں ۔ ملکی سطح پر عظیم اتحاد بننے کے بعد مختلف میٹنگ کرکے اسے اتحادکو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اہم رول ہوگا۔

About awazebihar

Check Also

شمالی کوریا نے آئی ایم او کو سٹیلائٹ لانچ کرنے کی اطلاع دی

پیونگ یانگ،29مئی(یو این آئی) شمالی کوریا نے بین الاقوامی سمندری تنظیم (آئی ایم او) کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *