بہارایگریکلچر یونیورسٹی کے تحت147مختلف عہدوں کیلئے فارم 19مئی تک

پٹنہ (پریس ریلیز)بہار ایگریکلچر یونیورسٹی کے تحت یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر،سبور،پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ اور اس کے تحت کالج/انسٹی ٹیوٹ میں مختلف غیر تعلیمی آسامیوں پر براہ راست بھرتی کے لیے تحریری مسابقتی امتحان، اہل امیدواروں سے اسکل ٹیسٹ/ کمپیوٹر کی مہارت کے ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر تقرری کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ جس میں اسسٹنٹ کے لئے 36، اکاؤنٹنٹ کے لئے 15، کمپیوٹر آپریٹر کے لئے10، لیبارٹری اسسٹنٹ کے لئے 56، ڈرائیورکے لئے 15،نالندہ گارڈن کالج،نور سرائے، نالندہ کے تحت عارضی طور پر کلرک کم کمپیوٹر آپریٹرکے لئے 10،منڈن بھارتی کالج آف ایگریکلچر ،بھگوان پور، سہرسا کے تحت عارضی طور پر گارڈنرکے لئے 5کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی/انسٹی ٹیوشن سے کسی بھی شعبے میں گریجویشن پاس،تسلیم شدہ ادارہ سے کمپیوٹر ایپلیکیشن میں کم از کم چھ ماہ کے کورس کا ڈپلومہ سرٹیفکیٹ اور انگریزی/ہندی میں کمپیوٹر ٹائپنگ کی رفتار 30-40 Word Per Minut والے امیدوار درخواست فارم بھرنے کے اہل ہیں۔یہ باتیں امتیاز احمد کریمی نے بے روز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کےمفاد میں بتائی ہیں۔
جناب کریمی نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ عہدوں کے لئے آن لائن درخواست فارم بھرنے کا عمل28اپریل 2023 سے جاری ہے اور امیدوار 19 مئی 2023 تک اپنا فارم بھر سکتے ہیں۔ اہل اور خواہش مند امیدوار www.bausabour.ac.inکے ویب سائٹ پر جاکر فارم بھر اور نوٹیفکیشن بھی ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔ ان عہدوں پر بحالی کےلئے امیدواروں کے عمر کی حد 18سال سے 40سال کے درمیان مقرر ہےٟ SC/ ST امیدوار کے لئےعمر کی حد 42 سال مقرر ہے۔جناب امتیاز احمد کریمی نے کہا کہ اہل امیدوار ضرور فارم بھریں ۔دل و جان سے محنت کریں۔محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ انشاء اللہ آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

About awazebihar

Check Also

عید ملن تقریب کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے جماعت اسلامی: مقررین

پٹنہ: 4 مئی(پریس ریلیز) ’’ہندوستان کے آئین نے تمام شہریوں کو اپنے اپنے مذہب کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *