سیوان : (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم اپنی ٹیم کے ساتھ بہار کے سیوان شہر میں واقع ٹاؤن ہال پہنچے اور سیوان کے سابق ایم پی ڈاکٹر محمد شہاب الدین کی دوسری یوم وفات کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کئے۔ اس موقع پر مسلم بیداری کارواں کے بہار ریاستی نائب صدر و ترجمان عظمت اللہ ابو سعید، ماسٹر محمد نورعالم، مولانا سمیع اللہ ندوی اور دربھنگہ ضلع صدر اشرف احمد نے بھی خراج عقیدت پیش کی اور مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی۔ دوسری یوم وفات تقریب میں ٹاؤن ہال میں محمد شہاب الدین کے حامیوں کا سیلاب امڈ پڑا۔ سبھوں نے اپنے نیتا کو خراج تحسین پیش کی اور اہل خانہ ہمدردی جتائی۔ سبھوں نے ڈاکٹر شہاب الدین کو نہ صرف شہید بتایا بلکہ کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندوستان کے نمبر ون ترقیاتی کام کرنے والے رکن پارلیمنٹ کے حامی ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ ڈاکٹر شہاب الدین ہم سب کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ٹاؤن ہال کے ہجوم نے یہ ثابت کردیا کہ شہاب الدین پہلے بھی بہار کی سیاست میں اپنی الگ پکڑ رکھتے تھے اور دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ان کی ان کے اہل خانہ کی ایک الگ ہی پکڑ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خود کو سیکولر اور اے ٹو زیڈ کہنے والی پارٹی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس میں اضافہ ہونا بھی فطری ہے کیونکہ جس طبقے سے شہاب الدین آتے تھے اسی طبقے کے تھوک ووٹ لے کر اقتدار کی ملائی جو کھائی ہے۔ شہاب الدین کی موت کے بعد جس طرح ایک مخصوص پارٹی اور اس کے لیڈروں نے شہاب الدین کے خاندان اور مسلم کمیونٹی سے خود کو دور کرلیا ہے اور M-Y کے بجائے A-to-Z کا نعرہ لگانا شروع کردیا ہے، اس کا سیدھا نقصان اسی پارٹی کو اٹھانا پڑے گا۔ اس موقع پر بیداری کاروان کے قومی صدر نظرعالم نے کہا کہ بہار کی عوام ڈاکٹر شہاب الدین کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گی۔ آج بھی لاکھوں کروڑوں چاہنے والے ڈاکٹر شہاب الدین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور وقت آنے پر دھوکہ باز پارٹی کو منہ توڑ جواب بھی دیں گے۔
دوسری طرف کارواں بہار ریاستی نائب صدر و ترجمان عظمت اللہ ابوسعید اور نورعالم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر صاحب کے مشن کو لے کر عوام کے درمیان جائیں گے اور ایک نیا بہار بنائیں گے۔ وہیں مولانا سمیع اللہ ندوی اور اشرف احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شہاب الدین بہار کے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ہم کسی کو ان کے مشن سے کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے۔