نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کی لگاتار میٹنگ سےمحکمہ صحت میں ہلچل

پٹنہ(اے بی این )تمام ضلع سے آئے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نےگیان بھون میں جائزہ میٹنگ کی ۔ صدر اسپتال میں مشن 60کی کامیابی کے بعد اب میڈیکل کالج اور اسپتالوں کے لیے ’’مشن پریورتن‘‘ پروگرام کی شروعات کی گئی ہے ۔’’مشن پریورتن‘‘ کے جائزہ کے لیے محکمہ سطح سے ٹیم کی تشکیل کر روزانہ کیے جارہے کاموں سے متعلق رپورٹ حاصل کریں گے اور اچانک معائنہ کیے جارہے کاموں میں بہتر سدھار کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت سہولیات دستیاب کرانے کے لیے متعلقہ افسران کے ساتھ کام منصوبہ کوعملی جامہ پہنانے میں اپنا تعاون دیںگے ۔ ساتھ ہی متعلقہ ترقیاتی رپورٹ سے محکمہ کو واقف کراتے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ریفرل پالیسی کا سختی سے عمل کیا جائے۔ سپرنٹنڈنٹ، پرنسپل اور متعلقہ افسران کوڈسپلن و اچھے کام کے لیے اسپیشل ٹریننگ کرائی جائے ۔سبھی میڈیکل کالج اسپتالوں میں بایو میٹرک حاضری کی بنیاد پر افسران و ملازمین کی تنخواہ ادائیگی کی جائے۔ سبھی اسپتالوں ،میڈیکل کالجوں میں 611 طرح کی دوائوں جس میں کینسر جیسی سنگین بیماریوں کی بھی دوا دستیاب ہے ۔دستیاب دوائوں کا فائدہ24×7 مریضوں کو ملنی چاہیے۔ سبھی طرح کی پیتھولوجیکل ریڈیولوجیکل جانچ مریضوں کے لیے 24×7 دستیاب رہے ۔اسپتال میں آئے مریضوں کے لیے صاف پانی، مقوی غذا، بیت الخلاء، اہل خانہ کے لیے ویٹنگ روم وغیرہ کا انتظام کیا جائے۔ مریضوں کے پیدائش و موت کی سرٹی فیکٹ جدل جاری کیے جائیں۔پوسٹ مارٹم کے لیے اہل خانہ کو سبھی سامان ،ایمبولنس اسپتال انتظامیہ کے ذریعہ مفت اور بہتر طریقے سے دستیاب کرائی جائے۔ چار مئی کو مشن پریورتن کے تحت مورخہ 4جولائی 2023 تک ہر حال میں عمل کروانے کی اپیل کی گئی ۔عمل نہیں ہونے کی حالت میں فوری سخت کارروائی کا حکم دیاگیا۔

About awazebihar

Check Also

عید ملن تقریب کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے جماعت اسلامی: مقررین

پٹنہ: 4 مئی(پریس ریلیز) ’’ہندوستان کے آئین نے تمام شہریوں کو اپنے اپنے مذہب کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *