ماں جویلڑس دکان سے سونے چاندی لوٹ معاملہ کا ہوا انکشاف ، 8لٹیرے گرفتار

حاجی پور ، (ندیم اشرف) ،پولیس کپتان ویشالی روی رنجن کمار کے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کسی واردات کو انجام دینے کے لئے اکٹھے ہوئے 8 جرائم پیشہ افراد کو چوری کی اسکوٹی اسلحہ اور چھ کیلو گانجہ کے ساتھ پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے گرفتار سبھی لٹیرے راجدھانی پٹنہ کے ہیں جو کم عمر کے بچے ہیں صدر ایس ڈی پی حاجی پور پر مبنی بنی پولیس کی ٹیم نے انڈسٹریل تھانہ حلقہ کے سلطان پور علاقے سے گرفتار کیا پولیس کپتان روی رنجن کمار نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں خفیہ اطلاع ملی تھی کے کچھ لوگ سلطان پور سیل گیٹ کے قریب جمع ہے اسی پر فوری کارروائی کی گئی اور آٹھ جرائم پیشہ ور افراد کی گرفتاری عمل میں آئی جس کے پاس سے دیشی کٹھا دو عدد ، زندہ گولی چار عدد کھوکھا دو عدد ، چوری کی اسکوٹی برآمد ہوتی ہیں گرفتار جرائم پیشہ ور ں میں انیل کمار دیوان محلہ تھانہ خوانچہ کلاں پٹنہ ، دیپک کمار مغل پورہ ، خوانچہ کلاں پٹنہ ،راہل کمار دیوان محلہ تھانہ خوانچہ کلاں پٹنہ ، محمد ساحل عرف عارف گلزار باغ پٹنہ دھرمیندر کمار حمام شیش محل خوانچہ کلاں پٹنہ راج کمار دیوان محلہ تھانہ خوانچہ کلاں پٹنہ ویکی کمار بیلاور گنج تھانہ عالم گنج پٹنہ سینی کمار دیوان محلہ تھانہ خوانچہ کلاں پٹنہ شامل ہیں دھرمیندر کمار اور راہل کمار پر پٹنہ ضلع کے کئی تھانہ میں جرائم کا ریکارڈ ہے گرفتار سبھی جرائم پیشہ ور حاجی پور انڈسٹریل تھانہ حلقہ چورسیا چوک پر واقع ماں پتل جویلڑس دکان سے سونے چاندی لوٹ کا بھی انجام دیا تھا جس کا انکشاف ہوگیا ہے۔
اور لوث کے سونے چاندی کے زیورات و سامان بھی برآمد کرلی گئیں ہی photo 1

 

About awazebihar

Check Also

علم کے ساتھ عمل کی بھی ضرورت ہے:مفتی شمیم صاحب قاسمی

اللہ کا کرم ہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پو،پٹنہ میں ظاہری اور باطنی ہرطرح کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *