نئی قومی تعلیمی پالیسی ہماری مجموعی ترقی کی راہ ہموار کر تی ہے : گورنر

پٹنہ، 27 اگست (اے بی این )نئی قومی تعلیمی پالیسی2020 ہماری مجموعی ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ یہ زمین سے جڑی ایسی ایجوکیشن پالیسی ہے جو ہماری موجودہ ضروریات کو بھی پورا کرتی ہے۔ یہ تعلیمی پالیسی ہماری نوآبادیاتی سوچ کو بدل کر نوجوانوں میں نئی توانائی پیدا کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہارگورنر کم چانسلر مسٹر راجندر وشو ناتھ آر لیکر نے للت نارائن مشر کالج آف بزنس مینجمنٹ مظفر پور کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار میں بطور مہمان خصوصی کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر مسٹر آرلیکر نے کہا کہ پرانی تعلیمی پالیسی صرف نوکر پیدا کرتے ہوئے بابوگیری کو فروغ دینے والی تھی۔ اس میں صرف طلبہ کی قوت حافظہ ہی جانچی جا سکتی تھی۔
نئی قومی تعلیمی پالیسی نوآبادیاتی سوچ پر قابو پاتے ہوئے ایک اچھے انسان کی تعمیر کے لیے ایک بامعنی اقدام کے طور پر نافذ کی گئی ہے۔ گورنر نے کہا کہ ایک اچھا انسان ہی اچھا ڈاکٹر، استاد، افسر یا اچھا سیاستدان بن سکتا ہے۔
پروگرام میں اپنے انتہائی پ ±رجوش خطاب کے دوران گورنر نے کہا کہ اگر بہاری محنتی اور باصلاحیت ہیں تو بہار کسی سے پیچھے کیوں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب صرف بہاری طلباءہی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے باہر نہیں جائیںگے بلکہ دیگر ریاستوں کے طلباءبھی تعلیم حاصل کرنے بہار آئیں گے۔
گورنر نے کہا کہ آج ہمیں ایسی تعلیمی پالیسی کی ضرورت ہے جو ہمیں روزگار کا متلاشی نہیں بلکہ روزگار فراہم کرنے والا بنائے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی اس سمت میں ایک ٹھوس اقدام ہے۔
گورنر مسٹرآرلیکر نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی ریاست بہار میں بھی نافذ ہو گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں بھی صرف تین سالہ انڈرگریجویٹ کورس کا تعین کیا گیا ہے، اعلیٰ اور خصوصی تعلیم کے لیے چوتھے سال میں پڑھائی کا انتظام ہے۔
نئی قومی تعلیمی پالیسی کے فوری نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ہماری آنے والی نسلیں آزاد اور عہد ساز تبدیلیوں کے لیے تیار ہوسکیںگی۔
پروگرام میں خیرمقدمی تقریر سابق ریاستی وزیر اور ایم ایل اے مسٹر نتیش مشرا نے کی اور کلمات تشکر للت نارائن مشرا کالج آف بزنس مینجمنٹ کے رجسٹرار نے پیش کیا۔

 

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *