پٹنہ 29اگست(اے بی این) ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے جب سے بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے، تب سے پارٹی کی صورت بدلنی شروع ہو گئی ہے اور اس کی توسیع لگاتار جاری ہے۔ لوگ بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کی ایک جھلک آج اس وقت دیکھنے کو ملی جب بی جے پی کے سابق ترجمان ڈاکٹر ونود شرما اور ایل جے پی کے سابق قومی ترجمان سمن کمار ملک نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوئے۔ اس کے لیے خاص طور پر پارٹی ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم میں ایک ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ بی جے پی کے متعدد عہدیدار جنہوں نے ڈاکٹر ونود شرما کے ساتھ آج کانگریس میں شمولیت اختیار کی ان میں کوثر خان نائب صدر اقلیتی مورچہ، راہل سنگھ نائب صدر بی جے پی یووا مورچہ، روہت راج نائب صدر بی جے پی یووا مورچہ، نند کشور شرما جنرل سکریٹری انٹیلکچوئل فورم اور بی جے پی کے اسپورٹس سیل کے ریاستی میڈیا انچارج ڈاکٹر رنجیت بابل کے نام قابل ذکر ہیں۔اسی طرح سمن ملک کے ساتھ جن اہم لیڈروں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ان میں سابق وزیر سریوگ پرساد اپادھیا ئے کے بیٹے سنتوش اپادھیائے، چیریابریار پور اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار راکیش ورما اور پرشورام سماج سے آنے والے جانے مانے لیڈر رمیش پرساد سنگھ کے نام قابل ذکر ہیں۔اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کانگریس میں آنے والے ان تمام لیڈروں کا خیرمقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملن تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ درحقیقت ملک میں سیاست کا ماحول بدل رہا ہے۔ اپوزیشن اتحاد اور انڈیا کی تشکیل کے بعد بی جے پی اور اس کے حلیفوں میں پیدا ہونے والی گھبراہٹ اب سامنے آ رہی ہے۔ لوگوں نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں آنا شروع کر دیا ہے، اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا کیونکہ بی جے پی کے بہت سے ایم ایل اے میرے ساتھ رابطے میں ہیں اور کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔اس کے لئےہم اپنی اعلیٰ قیادت کی رضامندی کا انتظار کر رہے ہیں۔ملن تقریب کی نظامت کا فریضہ برجیش پرساد منن نے ادا کیا۔
اس موقع پر کانگریس قانو ن سازیہپارٹی کے لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد خان، کونسل میں پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر مدن موہن جھا، ایم ایل سی پریم چندر مشرا، سابق وزیر وینا شاہی، ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری، سنجیو پرسادٹونی، کپل دیو پرساد یادو، ثروت جہاں فاطمہ ، برجیش پانڈے، میڈیا انچارج راجیش راٹھوڑ، نرمل ورما، اسیت ناتھ تیواری، پرمود کمار سنگھ، ڈاکٹر ونود یادو، لال بابو لال، ڈاکٹر اجے کمار سنگھ، آلوک ہرش، راج کمار راجن، آئی پی گپتا، ڈاکٹر سنجے یادو ، ششی کانت تیواری، کمل دیو نارائن شکلا ، راج کشور سنگھ، انوراگ چندن، ریتا سنگھ، ششی رنجن، مرنال انامے، ندھی پانڈے اور سندر سہنی کے علاوہ سینکڑوں کانگریس کارکنان موجود تھے۔