راجگیر ملماس میلہ 2023 کے اختتامی واعزازی پروگرام میں وزیراعلی نے شرکت کی

پٹنہ، 29 اگست، 2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج راجگیر ملماس میلہ 2023 کے رسمی اختتامی واعزازی پروگرام میں شرکت کی۔ راجگیر برہما کنڈ کے قریب منعقد ایک پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے افسران، جیویکا دیدیوں، راجگیر تپوون تیرتھ رکشارتھ پانڈا سمیتی سے وابستہ لوگوں اور راجگیر ملماس میلہ کے کامیاب انعقاد میں بہترین تعاون کرنے والے انجینئروں کو سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا۔ وزیر اعلیٰ کو راجگیر تپوون تیرتھ رکشارتھ پانڈا سمیتی نے شال،مومینٹو دے کر ان کا خیرمقدم کیا۔ڈی ایم مسٹر ششانک شوبھنکر نے وزیر اعلیٰ کو مدھوبنی پینٹنگ پیش کی، جبکہ پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر مسٹر کمار روی نے وزیر اعلیٰ کو ملماس میلے کا نشان پیش کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ نے راجگیر ملماس میلہ 2023 میں آنے والے عقیدت مندوں کے تاثرات اور میلے کی اہمیت پر مبنی ایک دستاویزی فلم اور ایک سووینئر بھی جاری کیا۔
پروگرام کے دوران راجگیر تپوون تیرتھ رکشارتھ پانڈا سمیتی نے راجگیر ملماس میلہ 2023 کے کامیاب انعقاد اور عقیدت مندوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی تمام سہولیات کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ راجگیر ملماس میلہ 2023 کے دوران 3 کروڑ 12 لاکھ عقیدت مندوں اور سیاحوں نے میلے کا دورہ کیا۔ 1 کروڑ 92 لاکھ عقیدت مندوں نے سپت دھارا برہم کنڈ میں اشنان کیا۔ وزیر اعلیٰ کے لیے اقتباس راجگیر تپوون تیرتھ رکشارتھ پانڈا سمیتی نے پڑھ کر سنایا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس بار پرشوتم ماس میلہ کا انعقاد بہت ہی شاندار اور بہتر انداز میں کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے عقیدت مندوں اور سیاحوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہاں کے ڈی ایم اور ایس پی نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ راجگیر ملماس میلہ 2023 کو کامیاب اور عظیم الشان بنانے میں ہر ایک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ میں ان سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پروگرام میں راجگیر تپوون تیرتھ رکشارتھ پانڈا سمیتی کی طرف سے وزیر اعلیٰ کی آمد پر استقبالیہ خطبہ دیا گیا۔ڈی ایم جناب ششانک شوبھنکر نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔
اس موقع پر وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر، دیہی ترقیات کے وزیر جناب شرون کمار، ایم پی مسٹر کوشلندر کمار، ایم ایل اے مسٹر کرشن مراری شرن عرف پریم مکھیا، ایم ایل اے ڈاکٹر جتیندر کمار، ایم ایل اے مسٹر کوشل کشور، رکن قانون ساز کونسل محترمہ رینا دیوی، سابق ایم ایل اے انجینئر سنیل، سابق ایم ایل اے مسٹر راجیو رنجن، سابق ایم ایل سی مسٹر راجو یادو، سابق ایم ایل سی مسٹر ہیرا پرساد بند، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر کے کے پاٹھک،وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل مشیر مسٹر منیش کمار ورما، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر مسٹر کمار روی،وزیراعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، بہار ایجوکیشنل انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر بی کارتکیہ دھنجی، آئی جی پٹنہ زون مسٹر راکیش راٹھی، نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ مسٹر ششانک شوبھنکر، نالندہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر۔اشوک مشرا، راجگیر تپوون تیرتھ رکشارتھ پانڈا سمیتی سے وابستہ افسران اور دیگر معززین اور سینئر افسران موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

علم کے ساتھ عمل کی بھی ضرورت ہے:مفتی شمیم صاحب قاسمی

اللہ کا کرم ہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پو،پٹنہ میں ظاہری اور باطنی ہرطرح کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *