گھوسی ضمنی الیکشن :نتیجے کا ہوگا دور رس پیغام:اکھلیش

مئو:29اگست(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ گھوسی ضمنی الیکشن کا نتیجہ سال 2024 کے الیکشن کے لئے ایک پیغام ثابت ہوگا۔پارٹی امیدوار سدھاکر سنگھ کی حمایت میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے یہاں پہنچے یادو نے کہا کہ یہ الیکشن صرف ایک اسمبلی کا الیکشن نہیں ہے۔ یہ سال 2024 لوک سبھا کے لئے ایک پیغام ہے۔ سبھی پارٹیوں نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو پوری حمایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سبھی پارٹیوں کا یہ فیصلہ ملک کیس یاست میں بڑی تبدیلی لائے گا۔ انڈیا اتحاد متحد ہے۔ اتحاد کے اتفاق سے بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے۔ بی جے پی امیدوار ‘ پلائن وادی’ ہیں اس نے اپنے مفاد اور فائدے کے لئے پارٹی بدلی ہے۔ اس نے گھوسی کے رائے دہندگان کو دھوکہ دیا ہے۔ جمہوریت میں عوام کا اعتماد توڑا ہے۔ اس بار عوام اسے سبق سکھانے کا کام کریں گے۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ گھوسی ضمنی الیکشن بڑے مارجن سے ہارنے جارہی ہے۔ اس لئے گھوسی میں اپنے سبھی وزراء کو اتار دیا ہے۔آج کل پورے گھوسی اسمبلی حلقے میں وزیر ہی وزیر دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ سب عوام کو دھوکہ دینے آئے ہیں۔ ضمنی الیکشن کے بعد پھر کبھی دکھائی نہیں دیں گے۔ مرکز کی بی جےپی حکوم تکے 10سال اور 6سال کی حکومت نے اگر کوئی کام کیا ہوتا تو اسمبلی ضمنی الیکشن میں وزراء کو اتنی بڑی فوج نہیں اتارنی پڑتی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ ضمنی الیکشن ہارنے جارہی ہے۔ اس لئے یہ انتظامیہ کو بھی آگے کرے گی۔ گھوسی کی عوام بہادر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ جس بھی طرح کا مقابلہ کرنا پڑے گا عوام مقابلہ کرے گی۔ اپنے ووٹ کا تحفظ کرے گی اور ایس پی کو تاریخی ووٹوں سے جیت سے ہمکنار کرے گی۔ یہ لڑائی بڑی ہے۔ جمہوریت میں تبدیلی ووٹ سے ہی آئے گی۔ سماج وادی پارٹی کے پاس بہت ووٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی سازش کرے گی لیکن سبھی کارکنوں اور لیڈروں کو پانچ ستمبر سے 8ستمبر تک پوری ذمہ سے لگنا ہے۔یادو نے کہا کہ بی جے پی دھوکہ دے کر ووٹ حاصل کرتی ہے۔ اس نے کسانوں، نوجوانوں، کاروباریوں، بن کروں سبھی کو دھوکہ دیا ہے۔ بی جے پی آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ سرکاری اداروں کا غلط استعمال کررہی ہے۔ جمہوریت ختم کررہی ہے۔ بی جے پی اگر اآگے الیکشن جیتے گی تو عوام کا ووٹ ڈالنے کا حق بھی چین لے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جےپی نے ملک میں مہنگائی اور بے روزگار بڑھا دیا ہے۔ ہر چیز کی قیمت بڑھا دئیے ہیں۔ مہنگائی سے عوام پوری طرح سے عاجز اآچکے ہیں۔ اس نے کسانوں، نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ڈال دیا ہے۔ بی جے پی سب سے جھوٹی پارٹی ہے۔ اس کے لیڈر لال قلعہ سے بھی جھوٹ بولتے ہیں اور لکھنؤ سے بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ اس حکومت نے کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مہنگائی بڑھ گئی لیکن آمدنی دوگنی نہیں ہوئی۔ نوجوانوں کو نوکری نہیں ملی۔ایس پی سربراہ نے گھوسی میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو حمایت دینے کے لئے آر ایل ڈی، کانگریس، اپنا دل(کمیراوادی) سی پی اآئی، سی پی آئی(ایم)، سہیل دیو سوابھیمان پارٹی، جنوادی پارٹی سمیت انڈیا اتحاد کے سبھی لیڈروں اور جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔
بندیل کھنڈ کو نئے روزگار کے ہب کے طور پر فروغ دیا جائے گا:یوگی
لکھنؤ:29اگست(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ اگرچہ کے بندیل کھنڈ کے نوجوان روزگار کے لئے دوسروں جگہوں پر مہاجرت کو مجبور ہیں۔لیکن ڈیفنس کاریڈور کی تکمیل اور بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے کنارے انڈسٹریل ایریا کے فروغ کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوجائیں گے۔یوم قومی کھیل کے موقع پرجھانسی میں 2009 کروڑ روپئے مالیت کے 100پروجکٹوں کے لانچ کے موقع پر یوگی نے کہا’علاقے میں ایک طرف بندیل کھنڈ ایکسپریس کو فروغ دیا جارہا ہے تو وہیں کانپور جھانسی نیشنل ہائی وے کی تعمیر ہورہی ہے تو وہیں ان کے درمیان ایک نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کی جائے گی جو جھانسی کی ترقی میں چار چاند لگائے گا۔بندیل کھنڈ پہلا خطہ ہوگا جہاں دو ائیر پورٹ ہونگے ایک جھانسی میں اور دوسرا چترکوٹ میں۔للت پور کا پھرما پارک بھی نیا مومنٹم حاصل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ جھانسی اور بندیل کھنڈ میں کام کرنے آئیں گے۔ بندیل کھنڈ خطہ جلد ہی ملازمتوں اور روزگار کے ایک نئے مرکز کے طور پر قائم ہوگا۔یوگی نے اولمپک ہاکی کھلاڑیوں کی تہینت کی اور ہاکی میچ کا افتتاح کیا۔ اس سے پہلے یوگی نے میجر دھیان چند کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور ہاکی میوزیم کا افتتاح اور معائنہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا بندیل کھنڈ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار یہاں آئے تھے تو مقامی نمائندوں نے رابطہ کی کمی اور پانی کے مسائل کا ذکر کیا تھا۔آج، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ جل جیون مشن ہر گھر میں نل کے پانی کے کنکشن کے منصوبے کو مؤثر طریقے سے نافذ کر رہا ہے۔ کچھ ہی دنوں میں ہر گھر میں آر او پانی ملے گا، بندیل کھنڈ کا خواب حقیقت بن جائے گا۔

انہوں نے کہا بندیل کھنڈ میں آبپاشی کے تمام منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ “رانی لکشمی بائی سے جڑی جھانسی کی سرزمین، اب ڈیفنس کوریڈور کے لیے بھی پہچانی گئی ہے۔ ڈیفنس مینوفیکچرنگ کوریڈور کے حصے کے طور پر، بھارت ڈائنامکس کا ایک یونٹ جھانسی میں قائم کیا جا رہا ہے۔ ایک نوڈ جھانسی میں ہے اور دوسرا چترکوٹ میں ہے۔
یوگی نے کہا بندیل کھنڈ میں صنعتی ترقی کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں گریٹر نوئیڈا کی طرح 38,000 ایکڑ رقبہ شامل ہے۔ اس پروگرام کے تحت کل 8000 کروڑ روپے میں سے 6000 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔میجر دھیان چند کو ان کے یوم پیدائش پر سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاکی کے عظیم جادوگر، جنہوں نے 1928، 1932 اور 1936 میں تین گولڈ میڈل جیتے تھے، نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی تھے، بلکہ مادر ہند کے لیے ان کا بے پناہ احترام تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ہمارے لئے انتہائی فخر کا ہوتا ہے اور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بندیل کھنڈ کی سرزمین ایسے بہادر لوگوں کی سرزمین ہے۔

 

About awazebihar

Check Also

خوشامد اور ذات پات کی سیاست کے دن ختم ہو چکے : شاہ

  نئی دہلی 03 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *