جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعاء یونس کے موقع سے امتحان ششماہی کی تاریخوں کا اعلان
(پریس ریلیز)
آج سے امتحان ششماہی کی تیاریوں میں لگ جائیے،اسباق بھی جاری رہیں گے،اور آپ کو اسباق کے ساتھ، آموختہ بھی یادکرناہے، کھیل،کود،اور دوسری مصروفیات وکو ابھی سے بالکل ہی ترک کردیجئے،ان خیالات کا اظہارآج دعاء یونس کے موقع سے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں جناب مفتی عبدالاحد صاحب قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے کہیں،انہوں نے اس موقع سےامتحان ششماہی کا اعلان بھی کیا،اورکہاکہ 30ستمبرسے 3 اکتوبر 2023 تک،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں امتحان ششماہی کا انعقاد ہوگا،ام المدارس دارالعلوم دیوبند،ودیگرموقر اداروں سے اساتذہ کرام بحیثیت ممتحنین تشریف لائیں گے،انہوں نے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے حفظ،دینیات،اعدادیہ سے عربی ششم تک کے طلبہ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا:آج سے امتحان میں اول نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے یکسوئی کے ساتھ محنت وجدوجہد شروع کردیجئے،تاکہ آپ کا بھی نام روشن ہو،اور ادارہ کانام بھی روشن ہو،واضح رہے کہ معمول کے مطابق آج بروز جمعرات جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں ،جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحب ؒ مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کی صدارت میں،بعد نماز فجردعاء یونس ”لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ”کااہتمام ہوا،جس میں جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے شعبہ دینیات،حفظ،عربی کے تمام طلبہ واساتذہ شریک ہوئے،آپ کو بتادیں کہ جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ؛ریاست بہارکا بہت ہی مشہورومعروف ادارہ ہے،اکابرواسلاف کے مشورہ سے،مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے سابق پرنسپل جناب مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے 1989میں اس کو قائم کیا تھا، اور بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چاربچوں سے1990میں تعلیم کا آغازوافتتاح کیاتھا،بانی جامعہ،اور اساتذہ جامعہ مدنیہ کی محنت سے ادارہ نے بہت ہی قلیل عرصہ میں ترقی کی،اور ایک مثالی ادارہ بن کرملک وقوم میں اپنانام روشن کیا،بانی جامعہ حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے ہی اس کے قیام کے اول دن سے دعاء یونس کا آغازکیاتھا ،وہ سلسلہ آج بھی قائم ہے،ہرجمعرات کو دعاء یونس کا اہتمام ہوتاہے،جس میں تمام اساتذہ،طلبہ کے ساتھ،شہرکے معززحضرات شریک ہوتے ہیں،یاوہ دعاء کی گذارش کرتے ہیں، مرحومین کے لئے دعاء مغفرت،اور مریضوں کی صحت وشفایابی ودیگرمقاصد کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں،اہم شرکاء میں مولانامحمدحارث بن مولاانامحمدقاسم صاحبؒ مہتمم جامعہ، مولانامرغوب الرحمن قاسمی معاون مہتمم،مفتی عبدالاحدقاسمی، مفتی سیف الدین ،مولانامنہاج الدین قاسمی،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی محمداکرم،مفتی احمدعلی، مولانا عبدالغنی،حافظ نجم الہدی،قاری محمددستگیر،مولاناسہیل اختر مظفر پور ی، قاری عبدالحسیب، مولانا امیرالہدی، مولانا نورالزماں،قاری محمدصالح استوی، مولانامحمد اکبر،مولاناامیرالہدی،حافظ
