ڈاکٹر محمد اقبال احمد پی ایم سی ایچ کے شعبہ سرجری کے نئے صدر شعبہء بنائے گئے

پٹنہ : ڈاکٹر محمد اقبال احمد پٹنہ میڈیکل کالج و اسپتال کے شعبہ سرجری کے نئے صدر شعبہء بنائے گئے ہیں ۔ اسپتال انتظامیہ سے ملی جانکاری کے مطابق انکے صدر شعبہ کی تقرری کا کل ہی مکتوب جاری ہوا۔ اس سے پہلے اوما شنکر سنگھ اس شعبہ کے صدر تھے ۔ انہوں نے آج ڈاکٹر محمد اقبال احمد کو صدر شعبہ کے حیثیت سے جوائننگ کرائی ۔ ڈاکٹر محمد اقبال احمد اس سے پہلے پی ایم سی ایچ میں ہی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے ۔ انہوں نے دربھنگہ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور اس کے بعد پی ایم سی ایچ سے ایم ایس ( سرجری ) کیا ۔ایم ایس مکمل کرنے کے بعد پی ایم سی ایچ میں ہی آر ایس او کے طور پر کام کیا ۔ ان کی تقرری پھلپراس میں میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے ہوا ۔ 1998 ء سے 2004 این ایم سی ایچ میں کام کیا اور یہی سے انہوں نے ڈپلوما ان انیستھیزیا بھی کیا اور پھر 2004 میں پی ایم سی ایچ میں ریزیڈنٹ بنائے گئے ۔ ایس کے ایم سی ایچ ، مظفر پور میں اسٹنٹ پروفیسر ، سرجری کے طور پر بھی کام کیا ۔ پھر 2008سے 2010 تک این ایم سی ایچ میں اسٹنٹ پروفیسر اور 2010 سے 2019 تک این ایم سی ایچ میں ہی ایسو سی ایٹ پروفیسر کے طور پر کام کیا ۔ 2019 سے 2021 تک پاواپوری میڈیکل کالج میں صدر شعبہ سرجری رہے اور اس کے بعد ان کا تبادلہ پی ایم سی ایچ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ، سرجری کے طور پر ہوا ۔ ڈاکٹر اقبال احمد کو سرجری کا زبردست تجربہ ہے ۔انکے بہتر اور نمایاں خدمات کو دیکھتے ہوئے آج انکو صدر شعبہ ، سرجری بنایا گیا ۔ شعبہ سرجری میں اس سے پہلے ڈاکٹر احمد عبد الحئی اور ڈاکٹر ایم قیو صدیقی بھی صدر شعبہ رہ چکے ہیں ۔ صدر شعبہ سرجری بننے پر لگاتار مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ انکے شعبہ کے تمام لوگوں نے انکو نیک خواہشات پیش کی ہیں

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *