جیوک ہارٹ ہاسپیٹل پٹنہ نے25سالہ سفر مکمل کرلیا

پٹنہ (اے بی این) جیوک ہارٹ ہاسپیٹل پٹنہ اپنا 25سالہ خدمات کے پیش نظر جشن منارہا ہے ۔ جیوک ہاسپیٹل غیر منقسم بہار کا پہلا ہاسپیٹل ہے جس نے اوپن سرجری سمیت جدید کارڈیالوجی اور کارڈک سرجری کا آغاز ہوا تھا۔یہاں تک کہ وینٹی لیٹر کی سہولیات کے ساتھ پہلا مناسب آئی سی یو بھی بہار کے لوگوں کے لئے پہلی بار جیوک ہارٹ ہوسپیٹل کے ذریعہ ہی دستیاب کرایا گیا تھا۔
یہ ایک ایسی سہولت تھی، جس کی اس وقت بہار میں شدید ضرورت تھی۔ یہ باتیں جیوک ہارٹ ہوسپیٹل کے چیف کارڈ سرجن اینڈ مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر اجیت پردھان نےذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل شام کو 25سالہ خدمات کا جائزہ لیا جائے گا جس میں وزیر پارلیمانی امور وجے کمار چودھری ‘ وزیر صحت تیجسوی پرساد یادو ‘ وزیر تعمیرات عمارت اشوک چودھری اور ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرس بھی تشریف لائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ جیوک ہاسپیٹل کا 25 سالہ سفر بڑے ہی نشیب و فراز سے لبریز رہا ہے کئی طرح کے مشکلات آئے مگر ہم نے ہار نہیں مانی ان سب کے باوجود جیوک ہاسپیٹل نے 25سال کا لمبا سفر طے کرلیا ہے ۔ ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ یہاں سے کوئی بھی ہو مریض ٹھیک ہوکر ہی جائے ۔ آیوش مان بھارت اور ریاستی حکومت کے تعاون سے بھی لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے ۔ پریس کانفرنس سے ڈاکٹر سدھانشو سنگھ، ڈاکٹر وکاس جھااور ڈاکٹر انیرودھ منڈل نے بھی بات چیت کی۔

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *