سابق وزیراعلی آنجہانی داروغہ پرساد رائے کے یوم پیدائش پر وزیراعلی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا

پٹنہ، 02 ستمبر 2023: سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی داروغہ پرساد رائے کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے نیو سیکریٹریٹ کے سامنے واقع آنجہانی داروغہ پرساد رائے کے مجسمہ پرگلپوشی کر کیانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو، بہار اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب مہیشور ہزاری، خزانہ، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیرجناب وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیرجناب اشوک چودھری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب سمیت کمار سنگھ، ریونیو اوراصلاحات اراضی کے وزیر جناب آلوک کمار مہتا، درج فہرست ذات/قبائل بہبود کے وزیر جناب رتنیش سدا، خوراک و صارفین تحفظ کی وزیر محترمہ لیشی سنگھ، ٹرانسپورٹ کی وزیر محترمہ شیلا کماری،رکن اسمبلی جناب راجکمار سنگھ، قانون ساز کونسل کے رکن مسٹر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، قانون ساز کونسل کی رکن مسز کمود ورما، سابق وزیر اور آنجہانی داروغہ پرساد رائے کے بیٹے جناب چندریکا رائے اور ان کے خاندان کے افراد، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، سابق جنرل سکریٹری بہار اسٹیٹ سٹیزن کونسل اروند کمار سنگھ اور کئی دیگر معززین نے آنجہانی داروغہ پرساد رائے کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے فنکاروں کی جانب سے آرتی پوجا اور بہار گیت بھی گائے گئے۔
پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ممبئی میں انڈیا الائنس کی بہت اچھی میٹنگ منعقد ہوئی۔ پریس کانفرنس میں پارٹی کے تمام رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہاربہت بہتر طریقے سے کیا۔ ہم سب مل کر کام کریں گے۔ ہم لوگ کل ہی الیکشن لڑنے کے سلسلے میں آپس میں طے کرچکے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے سے متعلق خبریں چل رہی ہیں، یہ بہت اچھی بات ہے۔ پہلے بھی یہ کام ایک سارھ ہوتا تھا۔ یہ کیا کیا کررہے ہیں یہ تودیکھنا ہے۔ لیکن ابھی تک مردم شماری کا کام کیوں نہیں کرایا جا رہا ہے؟ مردم شماری کا کام 2021 میں ہی ہونا چاہیے تھا پھر کیوں نہیں کیا گیا؟ ان تمام ایشوز پر ہم لوگ کل ہی بات کر چکے ہیں۔
ون نیشن ون الیکشن کی حمایت کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب وہ اس حوالے سے پارلیمنٹ میں تجویز لائیں گے تو اس پر تفصیلی بات ہوگی۔ اس وقت ایک ایک چیز پر بات ہوگی۔ مجھے پہلے ہی شک تھا کہ وہ وقت سے پہلے الیکشن کروا سکتے ہیں۔ اب یہ لوگ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ جو کام مرکزی حکومت کو کرنا چاہیے وہ نہیں کر رہی اورکیاکیا کر رہی ہے، یہ دیکھنا ہے۔ مرکز میں اب اپوزیشن اتحاد سے لوگ گھبراہٹ میں ہیں۔ میڈیا پر پہلے ہی ان لوگوں کا کنٹرول ہے۔ کل جب ہم متحد ہوئے تو میڈیا والے بھی بہت خوش تھے۔ ہم نے صحافیوں سے بات بھی کی۔ سب اچھا محسوس کر رہے تھے۔ ہم نے کہا کہ کی غلط ہے کیا صحیح ہے جو بھی مناسب ہے پہلے ہم لکھا کرتے تھے اب آج کل آپ پر کنٹرول ہے۔ یہ ٹھیک نہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ صحیح بات کو سمجھیں اور لکھیں، یہ آپ کا حق ہے۔
’انڈیا‘ اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کل ہم لوگوں کی کل آپس میں مکمل بات ہوچکی ہے۔ اب اندرونی طور پر سب کچھ بہت جلدطے کرکے بتا دیا جائے گا۔ ہم لوگ اس مہینے ہر چیز طے کرلیں گے۔ 2 اکتوبر کو باپو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم لوگ پوریملک میں پروگرام منعقد کریں گے اور متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔ بہار میں اساتذہ کی چھٹیوں سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کہیں بھی کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ ہم سب لوگ بچے بچیوں کو پڑھانا چاہتے ہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ محکمے یا افسران وہ فیصلے لیتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے۔ میں حیران ہوں ان لوگوں پر جو اس پر سوال اٹھاتے ہیں، اگر کسی کو کوئی شک ہے تو وہ آکر بتائے، ہم سب کی سنیں گے۔ ہم سب کی سنتے ہیں اور ان کے مفاد میں کام کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کی تعلیم وقت پر ہو۔

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *