املحان ہاسپٹل رانی باغ کے افتتاح کے موقع پر سرکردہ شخصیات نے کیا عوام الناس سے خطاب۔

 سہرسہ/7 ستمبر(لطف الرحمن صمدانی علیگ)آج ضلع کے تحت سمری بختیار پور نگر پریشد حلقہ کے رانی باغ میں املحان آئی سینٹر کا سہرسہ نگر نگم حلقہ کے ڈپٹی میئر گڈو حیات عرف گڈو ، ضلع پریشد نمائندہ محمد معروف ،ابو تراب ، ڈاکٹر ریتو راج اور نگر پریشد سمری بختیار پور کے نائب چیئرمین نمائندہ وکاس کمار وکی نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر افتتاح کیا ۔اس موقع پر سماجی کارکن ابو تراب نے کہا کہ ایسے پسماندہ علاقے میں تجربہ کار ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اسپتال کی اشد ضرورت تھی جس کو کسی حد تک املحان ہاسپیٹل نے پورا کردیا ہے،رانی باغ مسجد کے امام و خطیب حافظ ممتاز رحمانی نے کہا کہ ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں املحان ہاسپیٹل کے تمام کارکنان کو جن کی سوچ خدمت خلق ہے ۔سمری بختیار پور نگر پریشد نائب چیئرمین نمائندہ وکاس کمار عرف وکی نے کہا کہ ہم قدم سے قدم ملا کر اس املحان ہاسپیٹل کے ساتھ ہر دکھ اور خوشی کے موقع پر ہمیشہ برابر کے شریک رہینگے ،مینش کمار چیرمین نے کہا کہ ڈاکٹر جو اصل میں انسانیت کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے ڈاکٹر ہیں جو صرف فرضی ڈگری لیکر عوام کو گمراہ کرتے ہیں ایسے لوگوں کو گرفت کرنی چاہیے ۔ مولانا مظاہرالحق قاسمی نے کہا کہ قرآن کے کی آیتوں میں بدن کے اعضاء کے بارے میں خدا نے خود فرمایا ہے کہ انکی اصلاح طبیبوں اپنے علاقے کے ڈاکٹروں سے کیا کرو تاکہ تم اپنے جسم کو عبادت کیلئے درست رکھ سکے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض کو انجام دیئے لطف الرحمن قاسمی صمدانی علیگ۔ اس وقت املحان ہاسپیٹل کے ڈائریکٹر مجاہد عالم ،ڈاکٹر امتیاز اختر، ڈاکٹر عاقب ذیشان ، ڈاکٹر ریتو راج ، وجیہ احمد تصور، ڈاکٹر ایم ایم رحمانی، حافظ کوثر امام اشرفی،عمران احمد،غلام غوث نظامی، وغیرہ موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

علم کے ساتھ عمل کی بھی ضرورت ہے:مفتی شمیم صاحب قاسمی

اللہ کا کرم ہے کہ جامعہ مدنیہ سبل پو،پٹنہ میں ظاہری اور باطنی ہرطرح کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *