قرآن کریم کہہ رہاہے کہ پڑھو:سمیع احمد

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں دعاء یونس کا اہتمام،اساتذہ،طلبہ ودیگرمعززمہمانان کی شرکت
(پٹنہ،7ستمبر)
قرآن کریم؛اللہ تبارک وتعالیٰ کی کتاب ہے،اللہ تعالیٰ ہم سب سے مخاطب ہیں کہ پڑھو،اوراسی سے وحی کا آغاز بھی ہواہے،ان خیالات کا اظہارمدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے کارگذارصدر جناب سمیع احمدصاحب پٹنہ سیٹی نے جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں،انہوں نے کہا:بچوآج ملک کی جو صورتِ حال ہے اس سے آپ بخوبی واقف ہیں،ایسے میں آپ کے لئے دینی اورعصری دونوں تعلیم کا حاصل کرناضروری ہے،واضح رہے کہ معمول کے مطابق آج بروز جمعرات جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں ،جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحب ؒ مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کی صدارت میں،بعد نماز فجردعاء یونس ”لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ”کااہتمام ہوا،جس میں جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے شعبہ دینیات،حفظ،عربی کے تمام طلبہ واساتذہ شریک ہوئے،آپ کو بتادیں کہ جامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ؛ریاست بہارکا بہت ہی مشہورومعروف ادارہ ہے،اکابرواسلاف کے مشورہ سے،مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے سابق پرنسپل جناب مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے 1989میں اس کو قائم کیا تھا، اور بھاگلپورکے فسادزدہ مظلومین کے چاربچوں سے1990میں تعلیم کا آغازوافتتاح کیاتھا،بانی جامعہ،اور اساتذہ جامعہ مدنیہ کی محنت سے ادارہ نے بہت ہی قلیل عرصہ میں ترقی کی،اور ایک مثالی ادارہ بن کرملک وقوم میں اپنانام روشن کیا،بانی جامعہ حضرت مولانامحمدقاسم صاحبؒ نے ہی اس کے قیام کے اول دن سے دعاء یونس کا آغازکیاتھا ،وہ سلسلہ آج بھی قائم ہے،ہرجمعرات کو دعاء یونس کا اہتمام ہوتاہے،جس میں تمام اساتذہ،طلبہ کے ساتھ،شہرکے معززحضرات شریک ہوتے ہیں،یاوہ دعاء کی گذارش کرتے ہیں، مرحومین کے لئے دعاء مغفرت،اور مریضوں کی صحت وشفایابی ودیگرمقاصد کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ  کے سارے امورمدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ کےز یراہتمام انجام پاتے ہیں،ٹرسٹ کے نائب صدر اور کارگذار صدر جناب سمیع احمدصاحب پٹنہ سیٹی آج جامعہ مدنیہ سبل پو،پٹنہ کے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کے لئے جامعہ مدنیہ پہونچے،اس موقع سے وہ دعائیہ نشست میں بھی شریک ہوئے اور طلبہ سے ناصحانہ خطاب فرمایا،انہوں نے کہا:آپ سب ملک وقوم کی امانت ہیں، ملک وملت اورسماج کی آپ بڑی امیدیں ہیں،محنت کیجئے،دین اور دنیادونوں میں کمال پیداکیجئے،اب یہ اچھی بات ہے کہ مدرسوں سے دین کے ساتھ عصری علوم میں ماہرین بھی پیداہورہے ہیں،آپ بھی محنت،جدوجہد کریں گے،توآپ کا بھی نام روشن ہوگا،اور آپ کی وجہ سے ادارہ کانام روشن ہوگا، انہوں نے کہا:اسلام کی ابتداء تعلیم سے ہوئی ہے،اس لئے تعلیم زندگی ہے،حیات ہے،اس کے بغیرزندگی کاکوئی تصور نہیں ہے،دعائیہ نشست میںمولانامحمدحارث بن مولاانامحمدقاسم صاحبؒ مہتمم جامعہ، مولانامرغوب الرحمن قاسمی معاون مہتمم،مفتی عبدالاحدقاسمی، مفتی سیف الدین ،مولانامنہاج الدین قاسمی،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی محمداکرم،مفتی احمدعلی، مولانا عبدالغنی،قاری محمددستگیر،مولاناسہیل اختر مظفر پور ی، قاری عبدالحسیب، مولانا امیرالہدی، مولانا نورالزماں،قاری محمدصالح استوی، مولانامحمد اکبر،مولاناامیرالہدی،حافظ محمدکیف خصوصی طورپرشریک ہوئے،جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب کی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذید ہوئی۔

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *